ہمارے بارے میں | ہم سے رابطہ کیجیے

وائس آف امریکہ

غیر جانب دار خبریں | دلچسپ معلومات

blank

  • منگل, 24 نومبر 2009
  • آج وی او اے پر

دنیا RSS Feeds آر ایس ایس فیڈ

امریکی ریاستی انتخابات میں ریپبلکن کی فتح

شیئر کیجیئے

 

امریکہ کے ریاستی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کے امیدواروں نے حکمران ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدواروں کو شکست دے کر ورجینیا اور نیو جرسی کی گورنرشپ جیت لی ہے۔
 
سیاسی مبصرین ان انتخابات کو اوباما انتظامیہ کی پالیسیوں کے حوالے سے ایک ریفرنڈم تصور کررہے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ دونوں مشرقی ریاستوں میں جو نتائج سامنے آئے ہیں اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ  ووٹروں کی ترجیح ڈیموکریٹس سے ہٹ کرریپبلکن امیدواروں کی طرف منتقل ہو رہی ہے۔
 
مبصرین کے مطابق ووٹروں کے رجحان میں اس تبدیلی نے اپوزیشن  جماعت کو قوت بخشی ہے جو 2010ء میں ہونے والے درمیانی مدت کے انتخابات میں ڈیموکریٹس کے لیے مشکلات کا سبب بن سکتی ہے۔
 
ایگزٹ پول کے مطابق  ووٹروں کو سب سے زیادہ تشویش اوباما انتظامیہ کی اقتصادی بحالی کے منصوبوں اور ملک میں مسلسل بےروزگاری کی اونچی شرح پر ہے۔
 
اطلاعات کے مطابق ریاستی انتخبات میں ورجینیا
میں ریپبلکن پارٹی کے باب میکڈونلBob McDonnel نے ڈیموکریٹک پارٹی کے اپنے دیرینہ حریف کریگ ڈیڈز Creigh Deedsکو شکست دے دیہے ۔
 
وہ گذشتہ آٹھ سالوں کے بعد ریپبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے ورجینیا کے پہلے گورنر بنے ہیں۔
 
جبکہ نیو جرسی میں جہاں ڈیموکریٹک پارٹی  کی ایک مضبوط گرفت تصور کی جاتی ہے وہاں بھی ریپبلکن پارٹی  کے کرس کرسٹائی Chris Christie نے ڈیموکریٹک پارٹی کے موجودہ گورنرجان کورزن Jon Corzineکو شکست دےدی ہے۔
 

وہ گذشتہ 12 سالوں کے دوران ریپبلکن پارٹی  سے تعلق رکھنے والے اس ریاست کے پہلے گورنر ہوں گے۔