ہمارے بارے میں | ہم سے رابطہ کیجیے

وائس آف امریکہ

غیر جانب دار خبریں | دلچسپ معلومات

blank

  • ہفتہ, 07 نومبر 2009
  • آج وی او اے پر

دنیا RSS Feeds آر ایس ایس فیڈ

’دنیا کو جھانسا دیا تھا کہ عراق کے پاس تباہی پھیلانے والے ہتھیار ہیں‘

شیئر کیجیئے

امریکی سیکیورٹی کے سرکاری ریکارڈ سے پتا چلا ہے کہ عراق کے سابق ڈکٹیٹر صدام حسین نے 2004ء میں امریکہ کے وفاقی ایجنٹوں کو بتایا تھا کہ انہوں نے دنیا کو اِس جھانسے میں رہنے دیا تھا کہ اُن کے پاس وسیع تباہی لانے والے ہتھیار ہیں، اس لیے کہ وہ یہ نہیں چاہتے تھے کہ عراق کو ایران کے مقابلے میں کمزور خیال کیا جائے۔

امریکہ کے ایک تحقیقی ادارے نیشنل سکیورٹی آرکائىو نے منگل کے روز صدام حسین کے ساتھ ایف بی آئى کے  20 میں سے اُن 19 انٹرویوز اور پانچ مرتبہ غیر رسمی بات چیت کی تفصلات حاصل کرلی ہیں، جنہیں صیغہٴ راز سے خارج کردیا گیا ہے۔ امریکی فوج نے دسمبر 2003ء میں صدام حسین کو پکڑ لیا تھا، جس کے بعد ایف بی آئى نے اُن سے پوچھ گچھ کی تھی۔

ان انٹرویوز میں سابق عراقی صدر نے بقول اُن کے ایران کے”مذہبی جنونی“ لیڈروں کے بارے میں خبر دار کیا ہے۔ انہوں نے اسامہ بن لادن کی مذمت کرتے ہوئے اُسے بھی ”جنونی “ قرار دیا اور کہا کہ اُن کا القاعدہ کے ساتھ کوئى تعلق نہیں۔ انہوں نے حیرت انگیز طور پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے یہ اعتراف بھی کیا کہ انہیں 1991ء میں اقوامِ متحدہ کو  عراق کے اسلحہ کے ذخیروں کی تباہی کا مشاہدہ کرنے کی اجازت دے دینی چاہیئے تھی۔

امریکی فوج نے صدام کو بعد میں عراق کی تحویل میں دےدیا اور 2006ء میں انہیں پھانسی دے دی گئى۔
 

رائے اور تبصرہ (0)

اپنی رائے ارسال کیجئے

* لازمی



آپ اس بات کی تصدیق کر رہے ہیں کہ آپ کے تبصرے کا جائزہ لیا جائے گا۔ اور ممکن ہے اسے شائع نہ کیا جائے۔ وی او اے آپ کے تبصرے کو دنیا بھر میں نشر کرنے کا حق رکھتا ہے۔ استعمال اور پرائیویسی نوٹس