گوانتانامو کے قیدیوں پر مقدمے چلانا سب سے بڑا چیلنج ہے : اوباما
3.07.09
صدر براک اوباما نے ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا ہے کی اُن کی انتظامیہ کو جن سب سے بڑے مسائل کا سامنا ہے، اُن میں سے ایک گوانتانامو کے قیدیوں پر مقدمے چلانے کا چیلنج ہے۔
صدر اوباما نے جمعرات کے روز وسیع اور مختلف موضوعات پر انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اُنہیں اعتماد ہے کہ امریکہ اِن قیدیوں کی قانونی صورتِ حال کے مسئلے کو بخوبی سُلجھا سکتا ہے۔انہوں نے نشان دہی کی کہ ان قیدیوں میں سے کئى ایسے ہیں جو سات سال سے گوانتانامو میں پڑے ہیں اور یہ نہیں جانتے کہ آگے کیا ہوگا۔