ہمارے بارے میں | ہم سے رابطہ کیجیے

وائس آف امریکہ

غیر جانب دار خبریں | دلچسپ معلومات

blank

  • منگل, 24 نومبر 2009
  • آج وی او اے پر

دنیا RSS Feeds آر ایس ایس فیڈ

عراق: برطانوی فوج کی موجودگی پر شیعہ جماعت کا احتجاج

شیئر کیجیئے

عراقی پارلیمنٹ میں شیعہ عالم مقتدیٰ الّصدر کے وفادار ارکان کے گروپ نے پارلیمنٹ میں اُس تجویز کے خلاف احتجاج کیا ہے، جس کا مقصد ملک میں برطانوی فوج کے قیام میں توسیع کرنا ہے۔

صدر کے حامی گروپ کے ارکان ہفتے کے روز پارلیمنٹ سے واک آؤٹ کرگئے اور اس طرح مجوّزہ بل پر بحث معطل ہوگئى۔

اس بل کا مقصد عراق سے برطانوی فوجوں کی پہلے سے طے شدہ تاریخ کے بعد ایک سو برطانوی فوجیوں کو ملک میں قیام کی اجازت دینا ہے۔ یہ فوجی ملک کے جنوبی ساحل سے پرے سمندر میں تیل کی تنصیبات کی حفاظت کرنے میں عراقی بحریہ کی مدد کریں گے۔
مقتدیٰ الّصدر عراق میں امریکہ کے زیرِ قیادت بیرونی فوجوں کی موجودگی کے سخت خلاف ہیں اور وہ  اس پر کھل کر نکتہ چینی کرتے رہے ہیں۔

امریکی فوجیں جون کے آخر میں سیکیورٹی کی ذمّے داریاں عراقی فوج کو سونپ کر عراقی شہروں سے نکل گئى تھیں۔ اُس وقت کے بعد سے ملک کے طول و عرض میں بموں کے کئى خوں ریز حملے ہوچکے ہیں۔

ہفتے کے روز موصل کے قریب کار بم کے ایک حملے میں چار افراد ہلاک اور کم سے کم 35 افراد زخمی ہوگئے تھے۔