ہمارے بارے میں | ہم سے رابطہ کیجیے

وائس آف امریکہ

غیر جانب دار خبریں | دلچسپ معلومات

blank

  • ہفتہ, 07 نومبر 2009
  • آج وی او اے پر

دنیا RSS Feeds آر ایس ایس فیڈ

غریب ملکوں کے لیے20 ارب ڈالر کا وعدہ

فوٹو White House

اٹلی کے شہر لوکیلا میں جی 8 کانفرنس میں شرکت کرنے والے رہنما

شیئر کیجیئے

اقوامِ متحدہ کے خوراک وزراعت کے ادارے نے اس اعلان کا خیر مقدم کیا ہے اور اسے غریب اور بھوکے لوگوں کی مدد کے لیے پالیسی میں ایک حوصلہ افزا تبدیلی قرار دیا ہے

دنیا کے امیر ترین ملکوں کے لیڈروں نے غریب مکوں کو خوراک کے حصول میں مدد کے لیے 20 ارب ڈالر کی امداد فرہم کرنے پر رضامندی کے ساتھ اٹلی کے شہر لاکویلا میں اپنا تین روزہ سربراہی اجلاس ختم کردیا ہے۔

امریکہ نے غریب ملکوں کو بھوک پر قابو پانے اور خود اپنے زرعی شعبوں کو ترقی دینے کے لیے ساڑھے تین ارب ڈالر فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ اس اعلان سے پہلے جی 8 کے لیڈروں نے افریقی مملاک کے لیڈروں کے ساتھ خوراک کی سلامتی کے بارے میں مذاکرات کیے تھے۔

اقوامِ متحدہ کے خوراک وزراعت کے ادارے نے اس اعلان کا خیر مقدم کیا ہے اور اسے غریب اور بھوکے لوگوں کی مدد کے لیے پالیسی میں ایک حوصلہ افزا تبدیلی قرار دیا ہے۔
 
امریکی صدر براک اوباما نے سربراہی اجلاس کے بارے میں نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے نشان دہی کی کہ لیڈروں نے اقتصادی جمود اور آب و ہوا میں تبدیلی جیسے مسائل پر”بے لاگ اور پُر جوش“ طریقے سے تبادلہٴ خیال کیا۔ انہوں کہا کہ لیڈروں نے اس بات سے اتفاق کیا کہ عالمی اقتصادی کساد بازاری سے مکمل بحالی ابھی بہت دُور ہے اور انہوں نے عالمی اقتصادی بحالی کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ آب و ہوا میں تبدیلیوں پر جو غورو خوض ہوا ہے، اُس سے اسی سال اس مسئلے پر مزید مذاکرات کے لیے امکانات بہت بہتر ہوگئے ہیں۔

صدر اوباما نے جوہری ہتھیاروں کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اقدامات کی ضرور ت پر اتفاقِ رائے کی بھی نشاندہی کی۔