ہمارے بارے میں | ہم سے رابطہ کیجیے

وائس آف امریکہ

غیر جانب دار خبریں | دلچسپ معلومات

blank

  • ہفتہ, 07 نومبر 2009
  • آج وی او اے پر

دنیا RSS Feeds آر ایس ایس فیڈ

بغداد: بموں کے دھماکوں میں تین افراد ہلاک

عراق میں حالیہ ہفتوں میں تشدّد کے واقعات میں اضافہ ہوگیا ہے

US soldiers patrol in eastern Baghdad's volatile Sadr City slum.
فوٹو AP

بغداد کے صدر علاقے سے امریکی فوجی واپسی اختیار کر رہے ہیں

شیئر کیجیئے

اسی بارے میں

بغداد میں بموں کے دھماکوں میں کم سے کم تین افراد ہلاک ہوگئے۔ یہ عراقی شہروں سے امریکی فوجوں کے نکل جانے کے بعد سے دارالحکومت کے علاقے میں تشدّد کا پہلا واقعہ ہے۔

حکام نے کہا ہے کہ جمعرات کے روز عراقی فوج کے ایک گشتی دستے کے قریب سڑک کے کنارے بم کے دھماکے میں ایک عراقی فوجی ہلاک ہوگیا اور کم سے کم سے آٹھ اور افراد زخمی ہو گئے۔

عہدے داروں نے کہا ہے کہ بغداد کے جنوب میں کار بم کے ایک حملے میں دو افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے۔

اسی دوران شمال کے شہر کرکوک میں پولیس نے کہا ہے کہ مسلح افراد نے عراق کے ایک فوجی افسر کو اُس کے گھر کے قریب گولی مار کر ہلاک کردیا۔

شمال کے اس شہر میں حالیہ ہفتوں میں تشدّد کے واقعات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ منگل کے روز کرکوک کے ایک بازار میں بم کے ایک حملے میں 33 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

امریکی فوجیں منگل کے روز عراق کے شہری علاقوں سے نکل گئى تھیں۔ عراقی وزیرِ اعظم نے ایک”عظیم فتح“ کہتے ہوئے اس اقدام کا خیر مقدم کیا تھا۔