ہمارے بارے میں | ہم سے رابطہ کیجیے

وائس آف امریکہ

غیر جانب دار خبریں | دلچسپ معلومات

blank

  • منگل, 24 نومبر 2009
  • آج وی او اے پر

دنیا RSS Feeds آر ایس ایس فیڈ

اسرائیل اور حماس پر جنگی جرائم کے الزام سے متعلق قرارداد جنرل اسمبلی میں

شیئر کیجیئے


اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اس قرارداد پر بحث جاری رکھے ہوئے ہے جس میں اسرائیل اور فلسطینیوں سے ، غزہ کی پٹی میں لڑائی کے دوران جنگی جرائم سے متعلق الزامات کی تحقیقات  کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
سفارت کاروں کا کہنا ہے کہ192 رکنی ایوان سے  اس قرارداد کی منظوری کا امکان موجود ہے، اور اس پر جمعرات کو ووٹنگ ہوسکتی ہے۔
قرارداد میں اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کا حوالہ دیا گیا ہے جس میں اسرائیل اور فلسطینی عسکریت پسند گروپ حماس ، دونوں پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا الزام لگایا گیا ہے۔
بدھ کے روز جنرل اسمبلی میں اسرائیلی سفیر گبریلاشالیف نے  اپنی  تقریر میں اسے یک طرفہ قرار دیتے ہوئے کہاکہ اس  رپورٹ کی بنیاد نفرت پر ہے۔
فلسطینی سفیر ریاض منصور نے رپورٹ کو  فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جرائم کا ایک اور ریکارڈ قرار دیا۔