ہمارے بارے میں | ہم سے رابطہ کیجیے

وائس آف امریکہ

غیر جانب دار خبریں | دلچسپ معلومات

blank

  • منگل, 24 نومبر 2009
  • آج وی او اے پر

دنیا RSS Feeds آر ایس ایس فیڈ

سوڈان: انتخابات کی تیاریوں میں حکومتی طرز عمل پر کارٹر سینٹر کی نکتہ چینی

شیئر کیجیئے

الیکشن کی نگرانی سے متعلق ایک امریکی گروپ نے سوڈان میں 2010 میں ہونے والے انتخابات کی تیاریوں پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکام سیاسی جماعتوں اور نگران گروپوں کے کام میں رکاوٹیں کھڑی کررہے ہیں۔

کارٹر سینٹر کی جانب سے پیر کو دیر گئے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ووٹروں کا اندراج پروگرام کے مطابق اتوار کوشروع ہوا۔ لیکن رپورٹ میں  انتخابی نگرانوں کی شناخت کے عمل میں تاخیر اور مانیٹرز کی آزادانہ نقل و حرکت پر پابندیوں پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پورے سوڈان میں سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی کو مسلسل خوف و ہراس کا نشانہ بھی  بنایا جایا رہاہے۔
رپورٹ پر سوڈان کی حکومت یا ملکی انتخابی کمشن کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

سوڈان میں انتخابات 2005 کے امن معاہدے کا ایک اہم حصہ ہے۔اس معاہدے کے نتیجے میں  شمالی اور جنوبی سوڈان کے درمیان 21 سالہ خانہ جنگی کا خاتمہ ہوا تھا۔