ہمارے بارے میں | ہم سے رابطہ کیجیے

وائس آف امریکہ

غیر جانب دار خبریں | دلچسپ معلومات

blank

  • منگل, 24 نومبر 2009
  • آج وی او اے پر

دنیا RSS Feeds آر ایس ایس فیڈ

نوبیل انعام یافتہ روسی سائنس دان وتالی گنز برگ کا انتقال

شیئر کیجیئے


روسی ماہر طبیعات اور نوبیل انعام یافتہ شخصیت وتالی گنزبرگ ماسکو میں 93 برس کی عمر میں انتقال کرگئے ہیں۔
روسی اکیڈمی آف سائنسز نے کہاہےکہ گنز برگ  کا انتقال طویل علالت کے بعد اتوار کی شام حرکت قلب بندہونے سے ہوا۔
1940 ء کے عشرے کے دوران اور 50 ء کے عشرے کے اوائل میں آنجہانی گنز برگ ہائیڈروجن بم تیار کرنے والے سوویت پراجیکٹ ٹیم میں شامل تھے۔
گنز برگ کو 2003ء میں سپر کنڈکٹرز کے نظریے  میں اپنے کام کی بنا پر فزکس کے نوبیل  انعام میں شریک کیا گیاتھا۔