ہمارے بارے میں | ہم سے رابطہ کیجیے

وائس آف امریکہ

غیر جانب دار خبریں | دلچسپ معلومات

blank

  • منگل, 24 نومبر 2009
  • آج وی او اے پر

دنیا RSS Feeds آر ایس ایس فیڈ

اسرائیل یہودی بستیوں کی تعمیر روک دے: محمود عباس

شیئر کیجیئے


فلسطینی صدر محمود عباس نے اسرائیل سے امن مذاکرات کی بحالی کے لیے آباد کاری کی سرگرمیاں روکنے کا ایک بار پھر مطالبہ کیا ہے۔
مسٹر عباس نے بدھ کے روز یہ اپیل مغربی کنارے میں اپنے پیش رو یاسرعرفات کی پانچویں برسی کے موقع پر ایک اجتماع سے خطاب کے دوران کی۔
مسٹر عرفات کی یاد میں تقریبات پر غزہ کی پٹی میں پابندی عائد رہی ہے جس پر مسٹرعرفات کی فتح تحریک کی حریف جماعت حماس کی حکومت ہے۔
یہ برسی ایک ایسے وقت میں منائی جارہی ہے جب مشرقِ وسطیٰ میں قیامِ امن کے عمل کو مشکلات کا سامنا ہے اور آبادکاری کا عمل اس میں ایک اہم رکاوٹ بنا ہوا ہے۔
اس ہفتے کے شروع میں مسٹر عباس سے قیام عمل میں کسی پیش رفت کے فقدان کے باعث استعفیٰ دینے کی دھمکی دی تھی جس کے نتیجے میں عہدے داروں کے بقول فلسطینی اتھارٹی ختم ہوسکتی ہے۔
مسٹر عرفات نے 1994 ءمیں اس وقت کے وزیر اعظم اسحٰق رابن اور اسرائیلی صدر شمعون پیریز کے ساتھ مشرق وسطیٰ میں قیام امن کی اپنی کوششوں کی وجہ سے نویبل انعام جیتا تھا۔
وہ 2004 ء میں بیمار ہوگئے اور انہیں علاج کے لیے فرانس کے ایک اسپتال میں لے جایا گیا جہاں 75 برس کی عمر میں ان کا انتقال ہوگیا۔