ہمارے بارے میں | ہم سے رابطہ کیجیے

وائس آف امریکہ

غیر جانب دار خبریں | دلچسپ معلومات

blank

  • اتوار, 21 مارچ 2010
  • آج وی او اے پر

دنیا RSS Feeds آر ایس ایس فیڈ

عراق: اکتوبر میں دہشت گردی سے 343 افراد ہلاک

شیئر کیجیئے


عراقی عہدے داروں نے کہا ہے کہ اکتوبر کے دوران ہونے والے تشدد کے واقعات میں ہلاک ہونے والے عام شہریوں کی تعداد گذشتہ  مہینے کے مقابلے میں دگنی سے زیادہ ہے۔

اکتوبر کے مہینے میں جن   343 عام شہریوں  کے بارے میں خیال کیا گیا ہے کہ وہ ہلاک ہوئے ہیں،  ان میں 150 سے زیادہ گذشتہ ہفتے وسطی بغداد کے دو کار بم دھماکوں میں لقمہ اجل بنے تھے۔

اتوار کے روز عراقی پولیس نے تشدد کے مزید واقعات کی خبر دیتے ہوئے کہا تھا کہ ملک بھر میں ہونے والے  چار بم دھماکوں میں کم ازکم آٹھ افراد ہلاک اور 50 سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بغداد کے جنوب میں تقریباً 60 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع قصبے مصائب  کی ایک مقبول مارکیٹ میں سائیکل پر نصب ایک بم پھٹنے سے کم ازکم پانچ افراد ہلاک اور 37 زخمی ہوگئے تھے۔