ہمارے بارے میں | ہم سے رابطہ کیجیے

وائس آف امریکہ

غیر جانب دار خبریں | دلچسپ معلومات

blank

  • منگل, 24 نومبر 2009
  • آج وی او اے پر

دنیا RSS Feeds آر ایس ایس فیڈ

ایران: اخبار سرمایہ کو بند کردیا گیا

شیئر کیجیئے


ایرانی میڈیا نے خبر دی ہے کہ ایک سرکاری ادارے نےمعیشت کے بارے میں اصلاحات سے متعلق ایک اخبار’ سرمایہ‘ کی اشاعت بند کردی ہے۔

پیر کی خبروں میں کہا گیا ہے کہ ایرانی پریس کے نگران ادارے نے اخبار کے اشاعتی لائسنس کو باربار کی خلاف ورزیوں کی وجہ سے منسوخ کیا ہے۔  مبینہ خلاف ورزیوں کے بارے میں تفصیلات نہیں بتائی گئی ہیں۔

اخبار ’ سرمایہ ‘ ایرانی حکومت کی اقتصادی پالیسیوں کے بارے میں تنقیدی مضامین شائع کرچکاہے۔

گذشتہ ماہ پیرس میں قائم تنظیم’ رپورٹرز ودآؤٹ بارڈرز‘ نے کہا تھا کہ ایران میں صدر محمود احمدی نژاد کے دور حکومت اس وقت صحافی اتنی زیادہ  مشکلات کا شکار ہیں جتنے ماضی میں کبھی نہیں رہے۔ 

اپنی سالانہ’ پریس فریڈیم رپورٹ‘ میں  میڈیا کے بین الاقوامی نگران ادارے نے کہا کہ 2009 کے صدر کے  متنازع ازسر نو انتخاب سے حکومت صحافیوں اور بلاگز کے غیر معمولی طورپر  خلاف ہوگئی ہے۔

12 جون کے انتخاب اور مظاہروں کے سلسلے میں تہران نے سیاسی حزب اختلاف کے ارکان کےساتھ ساتھ غیر ملکی اور ملکی میڈیا کے ارکان کی  پکڑ دھکڑ میں اضافہ کردیا تھا۔