ہمارے بارے میں | ہم سے رابطہ کیجیے

وائس آف امریکہ

غیر جانب دار خبریں | دلچسپ معلومات

blank

  • منگل, 24 نومبر 2009
  • آج وی او اے پر

دنیا RSS Feeds آر ایس ایس فیڈ

انڈونیشیا: زلزلے سے دو افراد ہلاک

شیئر کیجیئے


انڈونیشیا کے عہدے داروں نے کہاہے کہ پیر کے روز جزیرہ سمباوا کے قریب زیر سمندر آنے والے ایک طاقت ور زلزلے  کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور 40 زخمی ہوگئے۔

عہدے داروں کا کہنا ہےکہ اس زلزلے سے مکانوں،  سکولوں اور مسجدوں کی عمارتوں کو نقصان پہنچا۔

امریکی جیالوجیکل سروے نے کہا ہےکہ ریکٹر سکیل پر چھ اعشاریہ سات کی قوت کے اس زلزلے کا مرکز سمباوا سے 15 کلومیٹر شمال،  شمال مغربی علاقہ  رباہ تھا۔    یہ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق اتوار کی صبح لگ بھگ تین بجکر 42 منٹ پر آیا۔    یہ زلزلہ سمندر میں 18 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا تھا۔

ایک اور خبر کے مطابق عہدے داروں نے کہاہے کہ جنوبی سلاویسی کے علاقے میں پالوپو میں مٹی کا ایک تودہ گرنے سے آٹھ افراد ہلاک اور پانچ لاپتہ ہوگئے۔