ہمارے بارے میں | ہم سے رابطہ کیجیے

وائس آف امریکہ

غیر جانب دار خبریں | دلچسپ معلومات

blank

  • منگل, 24 نومبر 2009
  • آج وی او اے پر

دنیا RSS Feeds آر ایس ایس فیڈ

عراق: انتخابات 21 جنوری کو کرانے کی تجویز

شیئر کیجیئے


ایک عراقی انتخابی عہدے دار نے ملک کے پارلیمانی انتخابات ، پہلے سے طے شدہ تاریخ سے پانچ دن کے بعد 21جنوری کو منقعد کرانے کی تجویز دی ہے۔
پارلیمنٹ نے  جنوری میں قومی انتخابات کے انعقاد کے درکار انتخابی قانون کی منظوری دے کر ووٹنگ کی راہ ہموار کردی ہے۔   کئی ہفتوں کے تعطل کے بعد اتوارکے روز ایوان میں موجود 195عراقی قانون سازوں میں سے 141 ارکان نے اس قانون کے حق میں ووٹ دیا۔
عراق کے انتخابی کمشن کے سربراہ فراج الحیدری نے پیر کے روز کہا کہ نئی مجوزہ انتخابی تاریخ کے لیے صدراتی کونسل کی منظوری لازمی ہے۔
اتوار کے روز قانون سازوں کے درمیان تیل سے مالامال علاقے کرکوک میں شمالی عراق کی مخلوق نسلی آبادی میں انتخاب کرانے کے طریقے کے بارے میں ایک اہم تنازع طے پاگیا تھا۔   اس نئے قانون کے تحت کرکوک میں رجسٹرڈ ووٹروں کی تعداد میں غیر معمولی اضافے کی پتہ چلانے کے لیے ایک خصوصی جائزے کے لیے کہا گیا ہے۔