ہمارے بارے میں | ہم سے رابطہ کیجیے

وائس آف امریکہ

غیر جانب دار خبریں | دلچسپ معلومات

blank

  • ہفتہ, 07 نومبر 2009
  • آج وی او اے پر

دنیا RSS Feeds آر ایس ایس فیڈ

سنکیانگ ہنگاموں میں 156 ہلاک،1400 سے زائد گرفتار

شیئر کیجیئے

چینی حکام کا کہنا ہے ملک کے مغربی علاقے سنکیانگ میں اغرومسلمانوں اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 156 ہو گئی ہے جب کہ چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق پولیس نے 1400 سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا ہے لیکن سرکاری عہدیداروں نے اس کی مزید تفصیلات نہیں بتائی ہیں۔

A resident stands near a burnt car dealership in Urumqi, China, 06 Jul 2009

وائٹ ہاؤس نے چین میں ہونے والے ان ہنگاموں پر تشویش کا اظہارکیا ہے اور صبر کی اپیل کی ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے ایک روز قبل کہا تھا کہ چین کو چاہیے کہ وہ تمام اختلافات کو پرامن طریقے سے مکالمے کے ذریعے حل کرے۔ اُنھوں نے تمام حکومتوں سے اپیل کہ وہ اپنے شہریوں کی سلامتی اور جانوں کی حفاظت کریں۔بان کی مون نے چین سے یہ مطالبہ بھی کیا ہے کہ وہ تقریر،اجتماع اور اطلاعات کی آزادیوں کو تحفظ فراہم کرے۔

چینی عہدیداروں نے ورلڈ اغرو کانگریس پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ ان ہنگاموں کو ہوا دے رہی ہے ۔ اس تنظیم کی رہنما ایک اغرو تاجر خاتون ربیعہ قدیر ہیں جو ایک چینی جیل میں کئی سال قیدرہنے کے بعد اب امریکہ میں قیام پزیر ہیں۔

چین کی جلاوطن تنظیموں نے ان ہنگاموں میں ملوث ہونے کے الزام کی تردید کی ہے۔ اُن کا کہنا ہے کہ یہ ہنگامے اکثریتی بان نسل کے اقتصادی اور دوسرے شعبوں پر بہت زیادہ کنٹرول کی وجہ سے اغرو مسلمانوں میں بڑھتی ہوئی بے چینی کی وجہ سے ہو رہے ہیں۔
 

رائے اور تبصرہ (0)

اپنی رائے ارسال کیجئے

* لازمی



آپ اس بات کی تصدیق کر رہے ہیں کہ آپ کے تبصرے کا جائزہ لیا جائے گا۔ اور ممکن ہے اسے شائع نہ کیا جائے۔ وی او اے آپ کے تبصرے کو دنیا بھر میں نشر کرنے کا حق رکھتا ہے۔ استعمال اور پرائیویسی نوٹس