ہمارے بارے میں | ہم سے رابطہ کیجیے

وائس آف امریکہ

غیر جانب دار خبریں | دلچسپ معلومات

blank

  • منگل, 24 نومبر 2009
  • آج وی او اے پر

دنیا RSS Feeds آر ایس ایس فیڈ

افغانستان: ٹرک بم کا دھماکا، 25 لوگ ہلاک

شیئر کیجیئے

ایک افغان عہدے دار نے کہا ہے کہ وسطی افغانستان میں ایک ٹرک بم کے دھماکے میں سکول کے 12 بچّوں سمیت کم سے کم 25 لوگ ہلاک ہوگئے۔

مقامی پولیس کے سربراہ نے کہا ہے کہ لکڑیوں سے لدے ہوئے اس ٹرک کو لوگار صوبے کی ایک سڑک پر بظاہر جان بوجھ کر اُلٹ دیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ بعد میں حملہ آوروں نے ریموٹ کنٹرول کے ذریعے ٹرک میں چُھپے ہوئے بم کو اُس وقت دھماکے سے اُڑادیا، جب اسکول جانے والے بچّے قریب سے گزر رہے تھے۔

دھماکے میں کم سے کم ایک درجن طلبا، چار پولیس افسر اور نو دوسرے لوگ ہلاک ہوئے۔ طالبان جنگ جو ، غیر ملکی اور افغان فوجوں کے خلاف اکثر سڑکوں کے کنارے پر نصب بم  استعمال کرتے ہیں۔ لیکن ہلاک یا زخمی ہونے والے بیشتر عام شہری ہوتے ہیں۔

اسی دوران افغانستان میں نیٹو کی فوجوں نے کہا ہے کہ ملک کے جنوب میں سڑک کے کنارے بم کے ایک حملے میں بدھ کے روز اتحاد کے دو فوجی ہلاک ہوگئے۔
اور ایک الگ اعلان میں ایک امریکی کمانڈر نے کہا ہے اُن چار ہزار امریکی مَرین فوجیوں نے جو جنوبی افغانستان میں طالبان جنگ جوؤں کا تعاقب کررہے ہیں، صوبہ ہلمند کے بڑے حصّے سے باغیوں کا صفایا کردیا ہے۔