ہمارے بارے میں | ہم سے رابطہ کیجیے

وائس آف امریکہ

غیر جانب دار خبریں | دلچسپ معلومات

blank

  • منگل, 24 نومبر 2009
  • آج وی او اے پر

دنیا RSS Feeds آر ایس ایس فیڈ

افغانستان نے کرزئی کے خلاف نکتہ چینی کو مسترد کردیا

شیئر کیجیئے


افغانستان کی وزارتِ خارجہ نے ملک میں اقوامِ متحدہ کے اعلیٰ ترین عہدے دار کے اُن تبصروں کو مسترد کر دیا ہے جِن میں صدر حامد کرزئی کو انتباہ کیا گیا ہے کہ وہ بدعنوانی کا مقابلہ کریں ورنہ اُنھیں بین الاقوامی حمایت سے محرومی کے خطرے کا سامنا کرنا ہوگا۔

ہفتے کو جاری ہونے والے وزارتِ خارجہ کے ایک بیان  میں  کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے،  کائے ایڈی نے ایک  غیر جانبدار بین الاقوامی ادارے کے نمائندے کے طور پر اپنے اختیار سے تجاوز کیا ہے۔

افغان وزارتِ خارجہ نے کرزئی انتظامیہ کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ إُس نے ایک پُر امن اور مستحکم  افغانستان  کے لیے،  بدعنوانی کے انسداد کو ایک پیشگی شرط بنایا ہوا ہے۔

وزارت نے کہا کہ بین الاقوامی  برادری کی طرف سے ایڈی  کے  حالیہ دِنوں میں ایسے ہی تبصروں سے افغانستان کے قومی اقتدارِ اعلیٰ کے احترام کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔

برطانوی وزیرِ اعظم گورڈن براؤن نے جمعے کے روز مسٹر کرزئی کو ایک سخت ترین انتباہ جاری کیا جِس میں کہا گیا ہے کہ برطانوی فوجی مدد کا انحصار بدعنوانی سے مقابلے کی افغان صدر کی صلاحیت پر ہوگا۔

جمعے کے روز اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل نے مسٹر کرزئی پر زور دیا کہ بہتر عمل داری اور سلامتی کو فروغ دیں۔