افغان وزارتِ دفاع نے کہا ہے کہ صوبہٴ بدغیث میں نیٹو کے فضائی حملوں میں افغان سیکیورٹی فورسز کے سات ارکان غلطی سے مارے گئے۔
ہفتے کے روز وزارت کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں چار افغان فوجی اور پولیس کے تین ارکان شامل تھے اور یہ کہ نیٹو اور افغان فورسز واقع کی چھان بین کر رہے ہیں جب کہ سیکیورٹی اہل کار بھی زخمی ہوگئے ہیں۔
اِس سے قبل نیٹو نے کہا تھا کہ علاقے میں 25بین الاقوامی اور افغان فوجی ہلاک و زخمی ہوئے تھے۔
عہدے داروں نے ابتدا میں اِسی واقعے کا الزام شورش پسند سرگرمی کو دیا تھا لیکن بعد میں کہا کہ یہ امکان موجود ہے کہ وہ فوجی ایک دوسرے پر غلطی سے ہونے والی فائرنگ میں زخمی ہوئے ہوں۔
فوجی اُن دو امریکی فوجیوں کو تلاش کرنے کے لیے کارروائی کر رہے تھے جن کے بارے میں خیال ہے کہ وہ بدھ کے روز رسد پہنچاتے ہوئےڈوب گئے تھے جو فضا سے گرائے جانے کے بعد پانی میں گر گئی تھی۔