امریکی وزارتِ خزانہ کے مطابق امریکہ کی معیشت میں کچھ بہتری کے آثار عیاں ہو ررہے ہیں۔
امریکہ کے مرکزی بینک کی طرف سے بدھ کو جاری ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رہائشی مکانات کے شعبے اور صنعتی پیداوار میں بہتری کے آثار نمایاں ہیں، لیکن کاروباری ریئل سٹیٹ کے شعبے میں تشویش اب بھی باقی ہے۔
قرضوں کے میدان میں کم طلب کی وجہ سے بینکاری شعبے کو مسائل درپیش ہیں۔
یہ معلومات مرکزی انتظامیہ کی طرف سے ‘بیج بک’ (Beige Book)نامی اطلاع نامے میں شامل ہے۔ اِس میں کاروباری اداروں سے کیے گئےغیر رسمی انٹرویوزکے ذریعے معیشت کی حالت جانچنے کی کوشش کی جاتی ہے۔
ایسی معلومات کی فراہمی امریکہ کے مرکزی اعلیٰ عہدے داروں کے لیے معاون ثابت ہوتی ہے جِن کےپیشِ نظر سود جیسے دیگر معاملات ہوتے ہیں۔ وہ آئندہ چند ہفتوں میں واشنگٹن میں اجلاس کرنے والے ہیں۔