ہمارے بارے میں | ہم سے رابطہ کیجیے

وائس آف امریکہ

غیر جانب دار خبریں | دلچسپ معلومات

blank

  • منگل, 24 نومبر 2009
  • آج وی او اے پر

امریکہ RSS Feeds آر ایس ایس فیڈ

ہلری کلنٹن عباس ملاقات ناکام: فلسطینی حکام

شیئر کیجیئے

فلسطینی حکام نے کہا ہے کہ فلسطینی صدر محمود عباس اور امریکی وزیرِ خارجہ ہلری کلنٹن کے درمیان ہونے والی ملاقات میں مشرقِ وسطیٰ میں امن کے عمل کے لیے کوئی بریک تھرو نہیں ہو سکا۔

صدر عباس کے مشیر صائب ارکات نے کہا کہ فلسطینی اس وقت تک اسرائیل کے ساتھ امن مذاکرات دوبارہ شروع نہیں کریں گے جب تک اسرائیل مغربی کنارے میں یہودی بستیوں کی تعمیر پر مکمل پابندی نہیں لگا دیتا۔

ارکات نے کہا کہ صدر عباس اور کلنٹن کی ابوظہبی میں ہونے والی ملاقات کے دوران بستیوں کا مسئلہ زیرِ بحث آیا تھا۔ ملاقات کے دوران امریکہ کے مشرقِ وسطیٰ کے لیے خصوصی ایلچی جارج مچل بھی موجود تھے۔

اسرائیل مغربی کنارے میں بستیوں کی تعمیر صرف جزوی طور پر روکنے کے لیے تیار ہے۔

ہلری کلنٹن اسرائیلی وزیرِ اعظم بن یامین نیتن یاہو سے بھی ملاقات کریں گی۔

اسرائیلی رہنما نے جمعے کے روز کہا کہ وہ جتنی جلد ممکن ہو، فلسطینیوں کے ساتھ امن مذاکرات بحال ہونے کا انتظار کر رہے ہیں۔ یہ بات انھوں نے یروشلم میں جارج مچل سے ملاقات کے بعد کہی۔

امریکی وزارتِ خارجہ کے ترجمان پی جے کراؤلی نے کہا ہے کہ ہلری کلنٹن کے دوروں سے مشرقِ وسطیٰ میں جامع امن لانے کے امریکی انتظامیہ کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
 

رائے اور تبصرہ (0)

اپنی رائے ارسال کیجئے

* لازمی



آپ اس بات کی تصدیق کر رہے ہیں کہ آپ کے تبصرے کا جائزہ لیا جائے گا۔ اور ممکن ہے اسے شائع نہ کیا جائے۔ وی او اے آپ کے تبصرے کو دنیا بھر میں نشر کرنے کا حق رکھتا ہے۔ استعمال اور پرائیویسی نوٹس