ہمارے بارے میں | ہم سے رابطہ کیجیے

وائس آف امریکہ

غیر جانب دار خبریں | دلچسپ معلومات

blank

  • منگل, 24 نومبر 2009
  • آج وی او اے پر

امریکہ RSS Feeds آر ایس ایس فیڈ

امریکہ میں ٹریفک قوانین سے آگہی کے لیےمیڈیا مہم چلائی جاتی ہے

شیئر کیجیئے

ٹریفک کے حادثات  دنیا  بھر میں ہونے والی اموات،  چوٹوں  اور  معذوریوں کی بڑی وجہ ہیں۔ اقوام متحدہ کے مطابق   دنیا بھر میں ٹریفک حادثات میں ہر سال اندازاً  بارہ لاکھ  افراد موت کے منہ میں چلے جا تے ہیں  اور اس کا افسوسناک پہلو یہ ہے کہ ان میں سے زیادہ تر   افراد  کی عمریں صرف  دس سے چوبیس سال کے درمیان  ہوتی ہیں۔ اس ایشو کی اہمیت کے پیش نظر ہی  اسلام آباد پولیس کے ایس ایس پی زبیر ہاشمی نے امریکی پولیس ڈیپارٹمنٹ سے وائس آف امریکہ کے پروگرام  ہیلوامریکہ کی معرفت  یہ سوال پوچھا۔

 سوال:سڑک استعمال کرنے والوں  کی حفاظت کے حوالے سے میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ اس سلسلے میں آگہی بیدار کرنے کے لیے امریکی پولیس کیا کردار ادا کر رہی ہے اور اس کے لیے میڈیا کو کیسے استعمال کیا جا رہا ہے۔

 جواب : یہ ایک انتہائی اہم سوال ہےکیونکہ قوانین جس قدر بھی سخت بنا لیے جائیں، سڑکیں جس قدر بھی ہموار اور کشادہ کر لی جائیں جب تک ٹریفک قوانین پر عمل کرنے والوں اور ان  سڑکوں کو استعمال کرنے والوں کی تعلیم و تربیت کا مناسب انتظام نہیں ہوگا سڑکیں  مکمل طور سے محفوظ نہیں ہونگی۔ اس سوال کا جواب ہم نے لیا ہے امریکی پولیس کے دو شعبوں سے۔ لیفٹیننٹ مدیراس سے جن کا تعلق ہے آرلنگٹن  کاونٹی کے پولیس ڈیپارٹمنٹ سے۔

 ان کا کہنا ہے کہ ہم پورے سال میں ہونے والی مختلف  مہمات کے دوران میڈیا کے ساتھ پارٹنر شپ کرتے ہیں۔ ان مہموں میں سے چند یہ ہیں جیسے تیز رفتار ڈرائیونگ  کو روکنے کے لیے، سٹریٹ سمارٹ مہم  کا مقصد پیدل چلنے والوں کی سلامتی کو ممکن بنانا  جبکہ کلک اٹ اینڈ ٹکٹ مہم کا مقصد  ورجینیا میں سیٹ بیلٹ کے قانون کی پابندی  کے نفاذ کے لیے ڈارئیورز  کو قائل کرنا ہے۔ ان مہموں کے دوران ہم چار  E’s  یٰعنی enforcement ,education , engineering and evaluation کا استعمال کرتے ہیں۔ enforcement  یعنی نفاذ میں ہمیں لوگوں کو قانون کی پابندی کروانے کے لیے طاقت کا استعمال کرنا پڑتا ہے، ایجوکیشن کے لیے  مہم  کے دوران   ہم پمفلٹ اور کتابچے,تقسیم  کرتے ہیں اس کے علاوہ  ہم اس  مہم کے دوران میڈیا میں بھی اس کی تشہیر کرتے ہیں  جبکہ کلکٹ آر ٹکٹ نامی مہم میں مختلف مقامات پر ہماری مہم کی تفصیلات بھی بتائی جاتی ہیں۔

اس کے باوجود ٹریفک حادثات امریکہ میں بھی ہوتے ہیں اور اسی لیے جیسے کہ آپ نے ل مدیراس کی زبانی سنا پولیس ڈیپارٹمنٹ میڈیا کے ساتھ مل کر مستقل عوام کی آگہی کے لیے  مہم  میں مصروف رہتا ہے ۔اسی سوال کے لیے  دوسرا جواب فئیر فیکس کاونٹی کی  ٹریفک کمانڈر  سوزن کلن نے کیا دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم  خصوصی انفورسمنٹ پروگرامز بھی چلا رہے ہیں ان میں سے ایک سموتھ آپریٹر ہے، جو ایک ریجنل پروگرام ہے جس میں ہم ڈرائیورز سے ٹریفک قوانین کی پابندی کے  ایک مشترکہ مقصد کے حصول کے لیے  میری لینڈ، واشنگٹن ڈی سی، پینسیلوینیا،  نیوجرسی اور مشرقی ساحل کے تمام علاقوں  کی انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرتے ہیں۔ اور اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کرتے ہیں تمام لوگ رفتار کی مقررہ حد کی پابندی کریں، تیز ڈرائیونگ نہ کریں کیونکہ  ٹریفک کا رویہ خطرناک حادثات کا باعث بنتا ہے اور ہم اس پیغام کو لوگوں تک  پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں۔ اور اس سلسلے میں ہم ایک بہت مضبوط اور بھرپور میڈیا مہم کی مدد بھی لے رہے ہیں۔

اگر آپ بھی امریکیوں سے کوئی سوال کرنا چاہتے ہیں تو  ٹیلی فون نمبر 202-205-9942 پر کال کیجیئے یا BTH@voanews.com پر ای میل کریں اور خبروں سے آگے دیکھتے رہیے کیونکہ آپ کے سوال کا جواب کسی بھی جمعرات کو ہم شو میں شامل کرسکتے ہیں۔