ہمارے بارے میں | ہم سے رابطہ کیجیے

وائس آف امریکہ

غیر جانب دار خبریں | دلچسپ معلومات

blank

  • منگل, 24 نومبر 2009
  • آج وی او اے پر

امریکہ RSS Feeds آر ایس ایس فیڈ

”عراق سے امریکی افواج کی واپسی اہم سنگ میل ہے”

شیئر کیجیئے

اسی بارے میں

امریکی صدر براک اوباما کا کہنا ہے کہ عراق کے تمام شہروں سے امریکی لڑاکا افواج کی واپسی ایک اہم سنگ میل ہے تاہم انھوں نے خبردار کیا ہے کہ وہ عراق میں تشدد بڑھنے کی بھی توقع کر رہے ہیں۔

وائٹ ہاؤس میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ عراق مستحکم اور خود مختار ملک بن کر ابھرے گا۔ انھوں نے کہا کہ اس سلسلے میں اہم پیش رفت اگرچہ ہوچکی ہے لیکن ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے۔

صدر اوباما کا کہنا ہے کہ تھا کہ اس وقت عراق کا مستقبل اس کے عوا م کے ہاتھ میں ہے اور اب یہ اس کے رہنماؤں پر منحصر ہے کہ وہ بعض مشکل فیصلے کرتے ہوئے سیاسی معاملات کو حل کریں اور اپنے شہروں کی سلامتی کو یقینی بنائیں۔ انھوں نے یقین دلایا کہ امریکہ ہمیشہ عراق کا ایک ”مضبوط پارٹنر“ رہے گا۔

عراق میں کرکوک سمیت دوسرے علاقوں میں بم دھماکوں کا ذکر کرتے ہوئے صدر اوباما نے کہاکہ آگے کٹھن وقت آسکتا ہے تاہم انھوں نے اس اعتماد کا بھی اظہار کیا کہ تباہی پھیلانے والی قوتیں ناکام ہوں گی۔

خیال رہے کہ اوباما انتظامیہ کی حکمت عملی کے تحت اگلے سال ستمبر تک عراق سے لڑاکا امریکی افواج کی تمام بریگیڈز ہٹالی جائیں گی جب کہ 2011ء تک ملک سے تمام امریکی افواج کی واپسی ہوجائے گی۔