ہمارے بارے میں | ہم سے رابطہ کیجیے

وائس آف امریکہ

غیر جانب دار خبریں | دلچسپ معلومات

blank

  • اتوار, 21 مارچ 2010
  • آج وی او اے پر

امریکہ RSS Feeds آر ایس ایس فیڈ

اوباما کی چینی وزیر اعظم سے ملاقات

شیئر کیجیئے

صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ ان کا ملک چین کے ساتھ ایسے تعلقات چاہتا ہے جو صرف اقتصادی امور تک محدود نہ ہوں بلکہ یہ عالمی اہمیت کے حامل تمام معاملات کا احاطہ کرتے ہوں۔  یہ بات انہوں نے دورہ چین کے دوران بیجنگ میں چینی وزیر اعظم ون جیا باؤ کے ساتھ ملاقات سے پہلے کہی۔

دورہ مکمل کرنے سے پہلے امریکی صدر کی چین میں یہ آخری اہم مصروفیت ہے۔ باراک اوباما نے اپنے چینی ہم منصب ہُو جن تاؤ کے ساتھ ہونے والی اس بات چیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں نے اپنے سٹریٹیجک تعلقات کو وسعت دیتے ہوئے ایسے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے جو امریکہ اور چین کے لیے نہایت اہمیت رکھتے ہیں۔ چین کے وزیر اعظم نے اس توقع کا اظہار کیا کہ صدر اوباما کے دورے سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو نئی جہت حاصل ہو گی۔

صدر منتخب ہونے کے بعد باراک اوباما کا چین کا یہ پہلا دورہ ہے۔ قیام کے دوران انہوں نے دیوار چین کا بھی دورہ کیا۔ایشیا کے اس دورے کے آخری مرحلے میں باراک اوباما جنوبی کوریا جائیں گے جہاں شمالی کوریا کے جوہری تنازعے سمیت دیگر معاملات پر بات چیت ہو گی۔