ہمارے بارے میں | ہم سے رابطہ کیجیے

وائس آف امریکہ

غیر جانب دار خبریں | دلچسپ معلومات

blank

  • منگل, 24 نومبر 2009
  • آج وی او اے پر

امریکہ RSS Feeds آر ایس ایس فیڈ

شمالی کوریا کا جوہری پروگرام خطے اور دنیا کے لیے خطرہ ہے: رابرٹ گیٹس

شیئر کیجیئے


امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کاجوہری ہتھیاروں کا پروگرام خطے اور دنیا، دونوں کے لیے خطرے کا باعث ہے۔
مسٹر گیٹس نے یہ بات جمعرات کے روز سیؤل میں امریکہ اور جنوبی کوریا کی سیکیورٹی کانفرنس میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ وہ جوہری تحفظ سمیت اپنے جمہوری اتحادی کی دفاعی ضرورتیں پوری کرتے رہیں گے۔
امریکہ اور جنوبی کوریا ان چھ ملکی مذاکرات میں شامل ہیں، جن کا مقصد شمالی کوریا کو اپنے جوہری ہتھیاروں سے دست بردار ہونے پر آمادہ کرنا ہے۔شمالی کوریا اس سال اپریل میں اس کے بعد مذاکرات سے نکل گیا تھا جب بین الاقوامی برادری نے اس کی راکٹ لانچنگ پر نکتہ چینی کی تھی، جس کے بارے میں شبہ تھا کہ اس کا مقصد طویل فاصلے تک مار کرنے والی میزائل ٹیکنالوجی کا تجربہ کرنا ہے۔لیکن اب شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ وہ امریکہ کے ساتھ براہ راست بات چیت کی صورت میں مذاکرات میں واپس آنے کے لیے تیار ہے۔
جنوبی کوریا کے وزیر دفاع کم تائی یونگ نے کہا ہے کہ حالیہ مثبت رویے کے باوجو شمالی کوریا کی عسکری صورت حال بدستور عدم استحکام کا باعث بنی ہوئی ہے۔
بدھ کے روز واشنگٹن میں ایک تقریر کے دوران وزیر خارجہ ہلری کلنٹن نے کہا کہ شمالی کوریا کو اس غلطی فہمی میں نہیں رہنا چاہیئے کہ امریکہ جوہری طورپر مسلح شمالی کوریا کے ساتھ کبھی پابندیوں سے پاک معمول کے تعلقات قائم کرے گا۔انہوں نے کہا کہ امریکہ شمالی کوریا کے ساتھ دوطرفہ ملاقات کے لیے تیار ہے لیکن امریکہ کے ساتھ زیادہ بہتر تعلقات قائم کرنے کے لیےشمالی کوریا کا مذاکرات کی میز پر جانا ہی کافی نہیں ہے۔