ہمارے بارے میں | ہم سے رابطہ کیجیے

وائس آف امریکہ

غیر جانب دار خبریں | دلچسپ معلومات

blank

  • منگل, 24 نومبر 2009
  • آج وی او اے پر

امریکہ RSS Feeds آر ایس ایس فیڈ

ایران: تین گرفتار امریکیوں پر جاسوسی کا الزام عائد

شیئر کیجیئے


ایران کے سرکاری خبررساں ادارے ارنا نے خبر دی ہے کہ گرفتار کیے گئے تین امریکی شہریوں پر جاسوسی کا الزام عائد کردیا گیا ہے۔
تہران کے جنرل پراسیکیوٹر عباس جعفری دولت آبادی نے پیر کے روز کہا ہے کہ تقتیش کارروائی جارہی ہے۔
ان تین امریکی شہریوں کو 31 جولائی کو اس کے بعد ایران میں غیر قانونی طورپر داخلے ہونے پر گرفتار کیا گیا تھا جب وہ بظاہر شمالی عراق میں ہائکنگ کے دوران غلطی سے  بھٹک کرسرحد پار ایران چلے گئے تھے۔
پیر کے روز برلن میں گفتگو کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ ہلری کلنٹن نے کہا کہ واشنگٹن کا خیال ہے کہ کسی بھی الزام کی حمایت میں کوئی شواہد موجود نہیں ہیں۔   انہوں نے ایرانی عہدے داروں سے ایک بار پھر تحمل سے کام لینے اور ان تینوں امریکیوں کی رہائی کی اپیل کی۔
گرفتار افراد کے خاندانوں نے ایک بیان جاری کیا تھا ، جس میں کہا گیا تھا کہ شین بیور، سارا شوورد اور ہوزے فیتیل سے تہران کے ایون جیل خانے میں سوئٹزرلینڈ کے سفارت کار دو بار ملاقات کرچکے ہیں۔   پہلی ملاقات ستمبر اور دوسری گذشتہ جمعرات کو ہوئی تھی۔  سوئٹزرلینڈ ایران میں امریکی مفادات کی نمائندگی کرتا ہے۔
گرفتار افراد کے خاندانوں کا کہناہے کہ وہ تینوں صحت کے اعتبار سے بخیر و عافیت ہیں۔