ہمارے بارے میں | ہم سے رابطہ کیجیے

وائس آف امریکہ

غیر جانب دار خبریں | دلچسپ معلومات

blank

  • منگل, 24 نومبر 2009
  • آج وی او اے پر

امریکہ RSS Feeds آر ایس ایس فیڈ

اسرائیل یہودی بستیوں کی توسیع روک دے: ہلری کلنٹن

شیئر کیجیئے


امریکی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ فلسطینی علاقے پر اسرائیلی آبادکاری کی سرگرمی کی قانونی حیثیت قبول نہیں کرتا۔

مسنر کلنٹن نے یہ بیان قاہرہ میں مصری صدر حسنی مبارک کے ساتھ مشرق وسطیٰ میں قیام امن کی کوششوں پر مذاکرات کے بعد بدھ کے روز دیا۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ ، اسرائیل کو آبادی کاری کی اپنی  سرگرمیاں مکمل طورپر روکتے ہوئے دیکھنا چاہتا ہے۔

گذشتہ ہفتے امریکی وزیر خارجہ  کو اس وقت  فلسطینی راہنماؤں کی جانب سے شدید نکتہ چینی کا سامنا کرنا پڑا تھا جب انہوں نے اسرائیل کی طرف سے امن مذاکرات شروع کرنے کے لیے آبادکاری کی سرگرمیاں محدود کرنے کی پیش کش کو ایک غیر معمولی رعایت قرار دیتے ہوئے اس کا خیر مقدم کیا تھا ۔

مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے لیے طے کردہ 2003ء کے بین الاقوامی روڈ میپ نامی منصوبے میں اسرائیل سے آبادی کاری کی اپنی تمام سرگرمیاں روک دینے کے لیے کہا گیا ہے۔

وزیر خارجہ ہلری کلنٹن ، مصری وزیر خارجہ احمد ابوالغیث سے ملاقات کے لیے منگل کے روز مراکش سے مصر روانہ ہوئیں۔مصری وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ ایسے میں کہ جب  اسرائیل فلسطینی علاقے میں یہودی آبادکاریوں کی مسلسل اجازت دے رہا ہے ، وہ مز کلنٹن سے  امن مذاکرات کی بحالی کے لیے امریکی موقف کی وضاحت چاہتے ہیں۔
 

رائے اور تبصرہ (0)

اپنی رائے ارسال کیجئے

* لازمی



آپ اس بات کی تصدیق کر رہے ہیں کہ آپ کے تبصرے کا جائزہ لیا جائے گا۔ اور ممکن ہے اسے شائع نہ کیا جائے۔ وی او اے آپ کے تبصرے کو دنیا بھر میں نشر کرنے کا حق رکھتا ہے۔ استعمال اور پرائیویسی نوٹس