ہمارے بارے میں | ہم سے رابطہ کیجیے

وائس آف امریکہ

غیر جانب دار خبریں | دلچسپ معلومات

blank

  • منگل, 24 نومبر 2009
  • آج وی او اے پر

امریکہ RSS Feeds آر ایس ایس فیڈ

بین الاقوامی دورے سے پہلے اوباما کی مصروفیات

شیئر کیجیئے

امریکی صدر براک اوباما  کئى ملکوں دورے پر روانہ ہونے سے چند ہی دن پہلے اپنے گھریلو ایجنڈے کے ایک اہم کام میں مصروف ہیں۔ وہ اپنی بڑی بیٹی کی 11 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔

President Obama
مسٹر اوباما نے ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا ہے کہ سالگرہ کی پارٹی واشنگٹن کے نواح میں صدارتی تعطیل گاہ کیمپ ڈیوڈ میں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ کیمپ میں مالیا کی پارٹی کے لیے لگ بھگ 20 چھوٹی لڑکیوں کے جمع ہو جانے کے خیال ہی سے ” ذرا ڈر لگتا ہے۔“

مسٹر اوباما جمعے کی صبح وائٹ ہاؤس سے کیمپ ڈیوڈ روانہ ہوگئے۔ وہ  ہفتے کے روز واپس آئیں گے اور وائٹ ہاؤس کے جنوبی سبزہ زار پر چار جولائى کی ایک تقریب میں شریک ہوں گے۔
مسٹر اوباما اتوار کے روز ماسکو روانہ ہو جائیں گے، جہاں وہ تخفیفِ اسلحہ کے بارے میں ایک سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اس کے بعد وہ آٹھ بڑے صنعتی ملکوں کے گروپ یا جی ایٹ کے لیڈروں کے ایک اجلاس میں شرکت کے لیے اٹلی جائیں گے۔

مسٹر اوباما اس اجلاس کے بعد گھانا  کے لیے روانہ ہوں گے، جہاں وہ ترقی پذیر دنیا میں جمہوریت اور ترقیات کے موضوع پر تقریر کریں گے۔ غالب امکان یہ ہے کہ یہ دور ہ جذباتی نوعیت کا ہوگا، اس لیے کہ مسٹر اوباما پہلے افریقی امریکی صدر ہیں جو کیپ کوسٹ کیسل نامی اُس قدیم قلعے کا دورہ کریں گے، جس میں غلاموں کو رکھا جاتا تھا۔