ہمارے بارے میں | ہم سے رابطہ کیجیے

وائس آف امریکہ

غیر جانب دار خبریں | دلچسپ معلومات

blank

  • منگل, 24 نومبر 2009
  • آج وی او اے پر

خبریں RSS Feeds آر ایس ایس فیڈ

امریکی فوجی طیارے روس سے گزر کر افغانستان جاسکیں گے

شیئر کیجیئے

اسی بارے میں

اس سمجھوتے کے نتیجے میں ایندھن اور دوسرے اخراجات کی صورت میں سالانہ 13 کروڑ ڈالر سے زیادہ کی بچت ہوگی

روس نے اس بات کی منظوری دے دی ہے کہ امریکہ افغانستان میں فوج اور فوج کے لیے رسد پہنچانے والی پروازوں کے لیے اُس کی فضائى حدود کو استعمال کرسکتا ہے۔

اس سمجھوتے کے تحت، جس پر پیر کے روز ماسکو میں امریکہ اور روس کے سربراہی اجلاس میں دستخط کیے گئے ہیں، فوجیوں، اسلحہ، گولہ بارود، فوجی موٹر گاڑیوں اور فاضل پُرزے لے جانے والی روزانہ تقریباً 12 اور چار ہزار 500 تک سالانہ فوجی پروازوں کی اجازت دی گئى ہے۔

سینئر امریکی عہدے داروں نے کہا ہے کہ ان پراوازوں سے راہ داری فیس وصول نہیں کی جائے گی اور وہ طیارے روس کی علاقائى حدود میں نہیں رُکیں گے۔

روس نے اس سے پہلے اپنی علاقائى حدود سے امریکی سازوسان کی ترسیل کو ٹرینوں کے ذریعے صرف  غیر فوجی سامانِ رسد تک محدود کیا ہوا تھا۔

وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ فضائى راستے سے راہ داری کے اس سمجھوتے کے نتیجے میں ایندھن اور دوسرے اخراجات کی صورت میں سالانہ 13 کروڑ ڈالر سے زیادہ کی بچت ہوگی۔