پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین اعجاز بٹ نے جنوبی افریقہ سے وطن واپسی پر کہا ہے کہ آئی سی سی چمپینز ٹرافی میں پاکستان کے سٹے بازی میں ملوث ہونے کے الزامات بے بنیاد ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ عالمی تنظیم آئی سی سی کے کہنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی سی بی انتظامی بورڈ کے رکن اور سندھ کے صوبائی وزیر ڈاکٹر محمد علی شاہ کو اظہارِ وجوہ کا نوٹس جاری کیا ہے جنِھوں نے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف ایمپائروں پر سٹے بازی میں ملوث ہونے کا الزام لگایا تھا۔
اعجاز بٹ کا کہنا تھا کہ جب تک کوئی ثبوت نہ ہو اس وقت تک کوئی تادیبی کارروائی نہیں ہو سکتی۔
اُنھوں نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کے ساتھ اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا اور جیتا، اور آسٹریلیا کے ساتھ بھی تقریباً میچ جیت گئے تھے۔