ہمارے بارے میں | ہم سے رابطہ کیجیے

وائس آف امریکہ

غیر جانب دار خبریں | دلچسپ معلومات

blank

  • منگل, 24 نومبر 2009
  • آج وی او اے پر

کھیل RSS Feeds آر ایس ایس فیڈ

ہاکی عالمی کپ کوالی فائنگ ٹورنامنٹ میں پاکستان جاپان کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا

شیئر کیجیئے

جمعرات کو فرانس کے شہر لِلی میں جاری عالمی کپ کوالی فائنگ ٹورنامنٹ کے اہم لیگ میچ میں پاکستان نے جاپان کو با آسانی ایک کے مقابلے میں چھ گول سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنالی۔

توقع کے برعکس جاپان کی ہاکی ٹیم پاکستان کے خلاف کوئی مزاحمت پیش نہ کر سکی اور پاکستان ٹیم تمام وقت کھیل پر چھائی رہی۔ پاکستان کی طرف سے سہیل عباس اور ریحان بٹ نے دو دو جب کہ شکیل عباسی اور محمد عمران نے ایک ایک گول اسکور کیا۔

پاکستان ہاکی ٹیم لیگ کا آخری میچ جمعے کو پولینڈ کےخلاف کھیلے گی۔
پاکستان کے پینلٹی کارنر کے ماہر سہیل عباس نے جمعرات کو دو گول کرکے اپنے گولوں کی تعداد 292کرلی ہے اور اگر وہ 300گول کرنے میں کامیاب  ہوتے ہیں تو انٹرنیشنل ہاکی کی تاریخ میں وہ 300گول اسکور کرنے کا ہدف حاصل کرنے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن جائیں گے۔

جمعرات کو کھیلے گئے ایک اور میچ میں پولینڈ نے اٹلی کی ٹیم کو چار ایک سے ہرا دیا۔
 

رائے اور تبصرہ (0)

اپنی رائے ارسال کیجئے

* لازمی



آپ اس بات کی تصدیق کر رہے ہیں کہ آپ کے تبصرے کا جائزہ لیا جائے گا۔ اور ممکن ہے اسے شائع نہ کیا جائے۔ وی او اے آپ کے تبصرے کو دنیا بھر میں نشر کرنے کا حق رکھتا ہے۔ استعمال اور پرائیویسی نوٹس