ہمارے بارے میں | ہم سے رابطہ کیجیے

وائس آف امریکہ

غیر جانب دار خبریں | دلچسپ معلومات

blank

  • منگل, 24 نومبر 2009
  • آج وی او اے پر

کھیل RSS Feeds آر ایس ایس فیڈ

نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز جیت جائیں گے: انتخاب عالم

شیئر کیجیئے

پاکستان کرکٹ ٹیم یونس خان کی قیادت میں ہفتے کی صبح متحدہ عرب امارات پہنچ گئی جہاں وہ نیوزی لینڈ کے خلاف تین ون ڈے اور دو ٹونٹی20میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

امارات روانگی کے موقع پر پاکستان ٹیم کے چیف کوچ انتخاب عالم نے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ چمپینز ٹرافی کے سیمی فائنل میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دی تھی۔  لیکن  پاکستان کی کرکٹ ٹیم ہر شعبے میں نیوزی لینڈ کے مقابلے میں بہتر ٹیم ہے اور اگر پاکستانی کھلاڑی اپنی پوری  صلاحیت سے کھیلے تو وہ نیوزی لینڈ کو ہرانے میں کامیاب ہو سکتی ہے۔

انتخاب عالم نے مزید کہا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم پر بھی یہ دباؤ ہوگا کہ وہ پاکستان کے خلاف ون ڈے اور ٹونٹی20سیریز میں کامیابی حاصل کرے تاکہ یہ ثابت کر سکے کہ حالیہ چمپینز ٹرافی کے سیمی فائنل میں اُس کی کامیابی محض ایک تُکّا نہیں تھا۔
 

رائے اور تبصرہ (1)

31-10-2009 niazi (pakistan)

میرا خیال ہے کہ پاکستان کو ریگولر اوپنرز کے ساتھ کھیلنا چاہیئے، یعنی سلمان بٹ اور عمران فرحت۔

اپنی رائے ارسال کیجئے

* لازمی



آپ اس بات کی تصدیق کر رہے ہیں کہ آپ کے تبصرے کا جائزہ لیا جائے گا۔ اور ممکن ہے اسے شائع نہ کیا جائے۔ وی او اے آپ کے تبصرے کو دنیا بھر میں نشر کرنے کا حق رکھتا ہے۔ استعمال اور پرائیویسی نوٹس