ہمارے بارے میں | ہم سے رابطہ کیجیے

وائس آف امریکہ

غیر جانب دار خبریں | دلچسپ معلومات

blank

  • اتوار, 21 مارچ 2010
  • آج وی او اے پر

کھیل RSS Feeds آر ایس ایس فیڈ

میچ فکسنگ کے الزام کا آغاز بھارتی میڈیا نے کیا: انتخاب عالم

شیئر کیجیئے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف کوچ انتخاب عالم نے کہا ہے کہ ٹونٹی20عالمی کرکٹ کپ میں شکست اور چمپینز ٹرافی سیمی فائنل میں نہ پہنچنے کی وجہ سے بھارتی میڈیا نے انتقامی کارروائی کرتے ہوئے پاکستان کے خلاف میچ فکسنگ کے الزامات لگائے، جسے بعد میں پاکستان میں موجود افراد نے پروان چڑھایا۔

نامہ نگاروں سے بات چیت میں اُنھوں نے الزام لگایا کہ بھارت والوں کو یہ چیز ہضم ہی نہیں ہوئی کہ پہلے تو وہ ٹونٹی20کے ٹورنامنٹ میں کوالی فائی نہ کر سکے، اب چمپینز ٹرافی میں بھی نہ آسکے۔

پاکستان ٹیم کے چیف کوچ نے کہا کہ اُنھوں نے اپنے پورے کیریر میں کبھی کوئی غلط کام نہیں کیا، لہٰذا وہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے سامنے پیش ہو کر بھرپور طریقے سے اِن الزامات کا جواب دیں گے۔

انتخاب عالم نے کہا کہ إِس وقت ٹیم کی حوصلہ افزائی ہونی چاہیئے تھی،  جِس طرح سےلڑکے کھیلے اور سیمی فائنل کے لیے کوالی فائی کیا۔ لیکن ہارنے کے بعد ٹیم پر الزام لگا دیا گیا جو درست نہیں ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ کوئی غلط کام نہیں کیا کہ ڈر کے بیٹھ جائیں اور ہم الزامات  کا بھرپور جواب دیں گے۔