ہمارے بارے میں | ہم سے رابطہ کیجیے

وائس آف امریکہ

غیر جانب دار خبریں | دلچسپ معلومات

blank

  • منگل, 24 نومبر 2009
  • آج وی او اے پر

کھیل RSS Feeds آر ایس ایس فیڈ

آسٹریلیا نے بھارت کو 24 رنوں سے ہراکرسیریزکوبرابر کر دی: تنڈولکر کاخواب ادھورا

India's Sachin Tendulkar bats during the one day international cricket match between India and Australia, in Mohali, India, Monday, Nov. 2, 2009

سچن ٹنڈولکر دو نومبر کو موہالی میں آسٹریلیا کے خلاف میچ میں ایک شاٹ کھیلتے ہوئے

شیئر کیجیئے

ہیرو ہنڈا کپ سیریز کے تحت پیر کے دن موہالی میں کھیلے جانے والے چوتھے میچ میں ورلڈ چمپیئن آسٹریلیا نے میزبان بھارت کی ٹیم کو 24 رنوں سے شکست دے کر سات میچوں کی سیریز کو دودوسے برابرکردیا۔ اس شکست کے بعد بھارت کو نمبر ون پوزیشن حاصل کرنے کے لیے مزید انتظار کرنا پڑے گا۔

چوتھے ایک روزہ میچ میں مہمان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 251 رنز بنائے۔آسٹریلیا کی جانب سے پونٹنگ 52، وائٹ62، شین واٹسن نے49 اور مائیکل ہسی نے 40 رن بنائے۔ اشیش نہرا نے 37 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔

اس کے جواب میں بھارتی ٹیم نے اننگز کا آغاز دھواں دھار بیٹنگ سے کیا۔ وریندر سہواگ نے اپنے مخصوص جارحانہ انداز سے کھیلتے ہوئے صرف 19 گیندوں پر سات چوکوں کی مدد سے 30 بنائے۔سچن تنڈولکر نے 40 رن جوڑے، تاہم اس کے بعد کپتان دھونی سمیت کوئی بھی کھلاڑی میدان میں جم نہ سکا۔اس طرح 46 اووروں میں بھارت کی ساری ٹیم 226 رن بناکر آوٹ ہوگئی۔

اس میچ میں سچن کو مایوسی ہوئی وہ 17 ہزار رن بنانے کا ریکارڑ بنانے میں ناکام ہوگئے ایک روزہ میچوں میں مجموعی طور پر 17 ہزار رنز کے ریکارڑ کے لیے انھیں 47 رن بنانے تھے لیکن وہ سات رنز سے  پیچھے رہ گئے۔36 سالہ سچن کو اب پانچویں میچ کا انتظار کرنا پڑے گا جو کہ جمعرات کو حیدرآباد دکن میں کھیلا جائے گا۔
 

رائے اور تبصرہ (0)

اپنی رائے ارسال کیجئے

* لازمی



آپ اس بات کی تصدیق کر رہے ہیں کہ آپ کے تبصرے کا جائزہ لیا جائے گا۔ اور ممکن ہے اسے شائع نہ کیا جائے۔ وی او اے آپ کے تبصرے کو دنیا بھر میں نشر کرنے کا حق رکھتا ہے۔ استعمال اور پرائیویسی نوٹس