ہمارے بارے میں | ہم سے رابطہ کیجیے

وائس آف امریکہ

غیر جانب دار خبریں | دلچسپ معلومات

blank

  • منگل, 24 نومبر 2009
  • آج وی او اے پر

کھیل RSS Feeds آر ایس ایس فیڈ

کپتان یونس خان مستعفی

شیئر کیجیئے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان یونس خان نے منگل کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کھیل کے سامنے احتجاجاً اپنا استعفیٰ پیش کردیا۔

یادرہے کہ قائمہ کمیٹی برائے کھیل نے کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اعجازبٹ،چیف کوچ انتخاب عالم،مینیجریاورسعید اور کپتان یونس خان کو طلب کیا تھا۔

یونس خان نے قائمہ کمیٹی کی جانب سے کرکٹ بورد حکام اورکپتان کو طلب کرنے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ٹورنامنٹ کے بعد کرکٹ حکام اور کپتان کو اس طرح طلب کرنا ان کی تذلیل ہے اور ایسی صورتحال میں کسی بھی کپتان کے لیے ممکن نہیں ہوگا کہ وہ ٹیم کی مکمل یکسوئی کے ساتھ قیادت کرسکے۔ یونس خان نے کمیٹی کے سامنے کہا کہ انھوں نے قوم اور ٹیم کا حوصلہ بڑھانے کے لیے زخمی انگلی کے ساتھ چیمیئنز ٹرافی میں شرکت کی جس کو منفی انداز سے دیکھا گیا۔

اس موقع پر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کھیل کے چیئرمین جمشید دستی نے کہا کہ انھوںنے یونس خان پر میچ فکسنگ کے الزامات نہیں لگائے۔ اجلاس میں حیرت انگیز طور پر جمشید دستی نے میچ فکسنگ کے الزامات کو بھارت پراپیگنڈہ قراردیتے ہوئے مسترد کردیا جب کہ گذشتہ ہفتے میں انھوں نے اپنے ایک بیان میں بھارتی پراپیگنڈہ کا تذکرہ کیے بغیر کہا تھا کہ میچ ہارنے پر ٹیم کی جواب طلبی ہونی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے ساتھ میچ فکس تھے اور ٹیم حکام کو طلب کرکے ان سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔

اگرچہ اجلاس کے دوران یونس خان نے اپنا استعفیٰ پیش کیا لیکن کرکٹ بورڈ کے چیئر مین اعجاز بٹ نے اسے قبول کرنے سے انکار کردیا۔

اس سلسلے میں کرکٹ بورڈ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یونس خان نے بورڈ سے درخواست کی ہے کہ وہ آئندہ دو سیریز میں پاکستان کی نمائندگی نہیں کرسکیں گے۔