ہمارے بارے میں | ہم سے رابطہ کیجیے

وائس آف امریکہ

غیر جانب دار خبریں | دلچسپ معلومات

blank

  • ہفتہ, 07 نومبر 2009
  • آج وی او اے پر

کھیل RSS Feeds آر ایس ایس فیڈ

محمد آصف کی واپسی کے امکانات روشن

شیئر کیجیئے

اسی بارے میں

پی سی بی کے ڈائرکٹر ہیومن ریسورس وسیم باری نے کہا ہے کہ پی سی بی نے دبئی میں گرفتاری کے معاملے میں فاسٹ باؤلر محمد آصف پر دس لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔

پی سی بی نے کہا کہ آئی پی ایل میں ڈوپنگ ٹیسٹ میں نتیجہ مثبت آنے کی پاداش میں محمد آصف پر عائد ایک سالہ پابندی کے خاتمے کے بعد محمد آصف پاکستان ٹیم میں شمولیت کے لیے دستیاب ہوں گے۔

اس سلسلے میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے محمد آصف نے کہا کہ جو دو تین معاملات چل رہے تھے وہ حل ہو گئے ہیں اور پہلے بھی میں نے پریکٹس جاری رکھی تھی اور تازہ دم ذہن کے ساتھ پریکٹس جاری رکھوں گا۔

انھوں نے کہا کہ پی سی بی اور وسیم باری نے مجھ سے پریکٹس کے سلسلے میں بہت تعاون کیا ہے تاکہ میں پاکستان ٹیم کے لیے جلد از جلد دستیاب ہو سکوں۔

27 سالہ محمد آصف نے اب تک گیارہ ٹیسٹ میچوں میں 23 کی اوسط سے 51 وکٹیں لے رکھی ہیں۔

ادھر آئی پی ایل کی ٹیم راجھستان رائلز نے پاکستان فاسٹ باؤلر سہیل تنویر کو انگلستان میں ایک نمائشی میچ کھیلنے کے لیے طلب کر لیا ہے۔ واضح رہے کہ حال ہی میں جنوبی افریقہ میں کھیلی جانے والے آئی پی ایل ٹورنامنٹ میں پاک بھارت کشیدگی کے باعث پاکستان کھلاڑیوں کو نہیں کھیلنے دیا گیا تھا۔

رائے اور تبصرہ (0)

اپنی رائے ارسال کیجئے

* لازمی



آپ اس بات کی تصدیق کر رہے ہیں کہ آپ کے تبصرے کا جائزہ لیا جائے گا۔ اور ممکن ہے اسے شائع نہ کیا جائے۔ وی او اے آپ کے تبصرے کو دنیا بھر میں نشر کرنے کا حق رکھتا ہے۔ استعمال اور پرائیویسی نوٹس