ہمارے بارے میں | ہم سے رابطہ کیجیے

وائس آف امریکہ

غیر جانب دار خبریں | دلچسپ معلومات

blank

  • ہفتہ, 20 مارچ 2010
  • آج وی او اے پر

کھیل RSS Feeds آر ایس ایس فیڈ

دوسری اننگز میں دو وکٹوں کے نقصان پر بھارت کے 190 رنز

شیئر کیجیئے

بھارت کی کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کے خلاف احمد آباد میں پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز کھیل ختم ہونے پراپنی دوسری اننگز میں 190 رنز بنائے اور اس کے دو کھلاڑی آوٹ ہوئے۔  ابتدائی بلے باز گوتم گمبیر 74 اور امت مشرا 12 رنز پرناٹ آوٹ ہیں۔

اس سے قبل میزبان ٹیم کی پہلی اننگز 426 رنز کے جوا ب میں سری لنکا نے سات وکٹوں کے نقصان پر 760 رنز بنا کر اننگز ختم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ 

 سری لنکا کے مہیلاجے وردنے اور پرسنا جے نئی چھٹی وکٹ کی شراکت میں351 رنز بنا کر کرکٹ کی تاریخ کا 72 سالہ ریکارڈ بھی اس میچ میں توڑ دیا ہے۔ 1937 میں آسڑیلیا کے سر ڈان بریڈ مین اور جیک فلینگٹن نے انگلینڈ کے خلاف 346 رنز بنا کر یہ ریکارڈ قائم کیا تھا۔

مہیلاجے وردنے نے شاندار کارگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 275 رنزبنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ پرسنا جے وردنے 154 رنز بنائے اور وہ آؤٹ نہیں ہوئے۔ سری لنکا کو میزبان ٹیم بھارت کے خلاف اس وقت 144 رنز کی برتری حاصل ہے۔