ہمارے بارے میں | ہم سے رابطہ کیجیے

وائس آف امریکہ

غیر جانب دار خبریں | دلچسپ معلومات

blank

  • منگل, 24 نومبر 2009
  • آج وی او اے پر

کھیل RSS Feeds آر ایس ایس فیڈ

عالمی اسکواش چمپین شپ میں پاکستان کی جیت کا کوئی امکان نہیں: جہانگیر خان

شیئر کیجیئے


دنیائے اسکواش کے عظیم کھلاڑی اور سابق عالمی چمپین جہانگیر خان کا کہنا ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں کے کھیل میں ابتری اِس درجے کو پہنچ چکی ہے کہ اُن سے یہ توقع نہیں کی جاسکتی کہ وہ عالمی اوپن اسکواش چمپین شپ میں پاکستان کے لیے اعزاز جیت سکیں۔

یاد رہے کہ پچھلے ہفتے ڈنمارک میں منعقدہ عالمی ٹیم اسکواش چمپین شپ میں پاکستان کی ٹیم سیمی فائنل میں آسٹریلیا سے تین صفر سے ہار گئی تھی جِس کے بعد پاکستان نے بمشکل کینیڈا کی اسکواش ٹیم کو ہرا کر عالمی چمپین شپ میں پانچویں پوزیشن حاصل کی۔

جہانگیر خان نے کہا کہ وقتاً  فوقتاً پاکستانی کھلاڑیوں کی عالمی درجہ بندی میں قدرے بہتری سامنے آئی ہے، لیکن عالمی پائے کے مقابلوں میں پاکستانی کھلاڑیوں کی ابتدائی راؤنڈ میں شکست کھانے کی روایت ابھی ختم نہیں ہوئی۔

چھ بار عالمی چمپین اور دس بار برٹش اوپن کا اعزاز جیتنے والے جہانگیر خان نے پاکستان میں اسکواش کے مسلسل زوال پذیر معیار پر افسوس اور مایوسی کا اظہار کیا۔