پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے میچ پیر کو ابو ظہبی میں کھیلا جارہا ہے۔
اب تک کھیلے گئے سیریز کے دو میچوں میں پاکستان نے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کو 138رن سے ہرایا تھا جب کہ دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف 64رن سے کامیابی حاصل کی۔
پاکستان ٹیم کے سابق کپتان حنیف محمد نے دوسرے ون ڈے میچ میں شکست کے بعد ناقص حکمتِ عملی کو پاکستان کی ہار کی وجہ قرار دیا۔
حنیف محمد کے خیال میں ٹیم سیلیکشن بھی درست نہیں۔ اُن بقول، میں بہت مایوس ہوا۔