ہمارے بارے میں | ہم سے رابطہ کیجیے

وائس آف امریکہ

غیر جانب دار خبریں | دلچسپ معلومات

blank

  • منگل, 24 نومبر 2009
  • آج وی او اے پر

کھیل RSS Feeds آر ایس ایس فیڈ

پاکستان ہاکی ٹیم کی فرانس روانگی

شیئر کیجیئے


پاکستان ہاکی ٹیم عالمی کپ کوالی فائنگ ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے اتوار کو فرانس روانہ ہوگئی۔

اِس موقعے پر پاکستان ہاکی ٹیم کے چیف کوچ شاہد علی خان نے بتایا کہ ہمارے پاس اِس ٹورنامنٹ کو جیتنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے۔

اُن کے الفاظ میں: ‘ انشا اللہ،  جیتنے کی کوشش کریں گے۔’

پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان ذیشان اشرف نے اِس بارے میں کہا ‘ہم اپنی مکمل تیاری سے فرانس جارہے ہیں۔ ٹورنامنٹ کھیلنے والی کسی ٹیم کو کم درجے کی  ٹیم نہیں سمجھیں گے۔ ہماری کوشش  یہی ہے کہ ہم عالمی کپ کے لیے کوالی فائی کرجائیں۔