ہمارے بارے میں | ہم سے رابطہ کیجیے

وائس آف امریکہ

غیر جانب دار خبریں | دلچسپ معلومات

blank

  • منگل, 24 نومبر 2009
  • آج وی او اے پر

کھیل RSS Feeds آر ایس ایس فیڈ

ہاکی کوالی فائنگ ٹورنامنٹ جیت لیں گے: حسن سردار

شیئر کیجیئے


پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے چیف سلیکٹر حسن سردار نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم عالمی کپ کوالی فائنگ ٹورنامنٹ جیت کر عالمی کپ کے حتمی راؤنڈ کے لیے کوالی فائی کر لے گی۔

عالمی کپ کوالی فائنگ ٹورنامنٹ کے لیے پاکستان ٹیم کا اعلان کرنے کے بعدصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے حسن سردار نے کہا کہ اُن کی نظر میں موجودہ ٹیم بہترین فارم میں ہے،  جو ٹورنامنٹ جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

عالمی کپ کوالی فائنگ ٹورنامنٹ 31اکتوبر سے فرانس میں شروع ہو رہا ہے جِس میں سینئر کھلاڑی ریحان بٹ،  سہیل عباس،  سلمان اکبر اور وسیم احمد کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

اِس بارے میں سینٹر فارورڈ ریحان بٹ کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ضرورت ہوگی تو وہ ضرور آئیں گے۔  اُنھوں نے کہا کہ ایشیا کپ میں دکھائی جانے والی کارکردگی کا کچھ حصہ بھی پیش کیا جائے تو بھی ہم کوالی فائنگ ٹورنامنٹ جیت جائیں گے۔

پاکستان ہاکی ٹیم کے چیف کوچ شاہد علی خان نے ٹیم کو متوازن قرار دیا جِس میں اُن کے بقول سینئر،  جونیئراور جواں سال کھلاڑی شامل ہیں۔