ہمارے بارے میں | ہم سے رابطہ کیجیے

وائس آف امریکہ

غیر جانب دار خبریں | دلچسپ معلومات

blank

  • منگل, 24 نومبر 2009
  • آج وی او اے پر

کھیل RSS Feeds آر ایس ایس فیڈ

ہمارا اصل ہدف 2010ء کے ایشیائی کھیل ہیں: ہاکی فیڈریشن

شیئر کیجیئے


پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ڈائریکٹر آپریشنز رانا مجاہد نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم کا ہدف اگلے ماہ ہونے والا چمپینز چیلنج ہاکی ٹورنامنٹ یا سنہ 2010ء کا عالمی کپ نہیں بلکہ پاکستان ہاکی ٹیم کا اصل ہدف اگلے سال نومبر میں چین میں ہونے والی ایشین گیمز میں طلائی تمغہ حاصل کرنا ہے۔

بدھ کوانٹرویو میں رانا مجاہد نے بتایا کہ ہماری قومی ہاکی ٹیم کی کارکردگی نیچے اوپر ہوتی رہی ہے جسے مستحکم بنانے کی ضرورت ہے۔   اُن کے بقول ابھی ٹیم کے دفاع پر بہت کام کرنا باقی ہے۔  انھوں نے کہا کہ ہمارا ہدف 2010ء کے ایشین گیمز ہیں،  چمپینز چیلنج یا عالمی کپ نہیں۔  تاہم انھوں نے واضح کیا کہ ان مقابلوں کو بھی سنجیدگی سے لیا جائے گا،  اور یہ کوشش کی جائے گی کہ جو کوتاہیاں ہیں اُنھیں دور کیا جائے۔

اُنھوں نے کہا کہ اگر پاکستان ایشین گیمز جیتے گا تو 20سال کے بعد جیتے گا۔  اِس لیے اُن کے بقول کم از کم ہم اپنا ہدف ایشیا تو کرلیں پھر باقی ہدف بھی سامنے رکھیں گے۔

مبصرین کا خیال ہے کہ چونکہ دسمبر میں ارجنٹینا میں ہونے والے چمپینز ٹرافی کے کوالی فائنگ ٹورنامنٹ اور سنہ 2010ء کے فروری میں ہونے والے عالمی کپ میں دنیا کی صفِ اول کی ٹیمیں شریک ہوں گی جِس میں پاکستان ہاکی ٹیم کے جیتنے کی توقع نہیں ہے۔  لہٰذا پاکستان ہاکی فیڈریشن کے حکام اپنے عہدوں کو طول دینے کے لیے اگلے سال نومبر میں ہونے والے ایشین گیمز مقابلوں کو اپنا ہدف قرار دے رہے ہیں۔

اِس سلسلے میں پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان سمیع اللہ نے رانا مجاہد کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ضرورت اِس بات کی ہے کہ عالمی کپ کی طرف توجہ مرکوزکی جائے۔

 ‘فلائنگ ہارس’ کے نام سے مشہور سمیع اللہ نے کہا کہ اگر پاکستانی ٹیم عالمی کپ کے کوالی فائر میں پہلے چار میں نہیں آتی تو ہمارے ایشین گیمز میں کیا امکانات ہوں گے۔ سمیع اللہ نے کہا کہ کوالی فائنگ ٹورنامنٹ میں ہماری حالت یہ رہی کہ پولینڈ نے ہمیں ہرا دیا اور جاپان نے اپنا مارجن کم کیا۔