فرانس کے شہر لِلی میں جاری عالمی کپ کوالی فائنگ ٹورنامنٹ کے دوسرے میچ میں اتوار کو پاکستان نے روسی ٹیم کو شکست دے دی۔
اِس سے قبل پاکستان نے پہلے میچ میں اٹلی کی ہاکی ٹیم کو پانچ-صفر سے ہرا دیا تھا۔ اپنے دوسرے میچ میں پاکستان نے روس کے خلاف صفر کے مقابلے میں پانچ گول سے کامیابی حاصل کی۔
ہاکی عالمی کپ کوالی فائنگ ٹورنامنٹ کے ایک اور میچ میں میزبان فرانس اور پولینڈ کی ٹیموں کے درمیان مقابلہ دو دو گول سے برابر رہا تھا۔
پاکستان ہاکی ٹیم ٹورنامنٹ میں اپنا تیسرا میچ منگل کو میزبان فرانس کے خلاف کھیلے گی۔