ہمارے بارے میں | ہم سے رابطہ کیجیے

وائس آف امریکہ

غیر جانب دار خبریں | دلچسپ معلومات

blank

  • منگل, 24 نومبر 2009
  • آج وی او اے پر

کھیل RSS Feeds آر ایس ایس فیڈ

ٹونٹی20سے ریٹائرمنٹ واپس لے سکتا ہوں: یونس خان

شیئر کیجیئے


پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان یونس خان نے کہا ہے کہ اِس بات کا امکان موجود ہے کہ وہ اپنی ریٹائرمنٹ واپس لے کر دوبارہ ٹونٹی20کرکٹ میں حصہ لینا شروع کردیں۔

یاد رہے کہ یونس خان نے اِس سال جون میں انگلستان میں منعقدہ ٹونٹی 20عالمی کپ میں پاکستان کو کامیابی دلوانے کے بعد ٹونٹی 20کرکٹ سےریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا، جِس کے بعد شاہد آفریدی کو سنہ2010ء کے ٹونٹی 20عالمی کپ کے لیے پاکستان ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا گیا تھا۔

یونس خان نے ایک بیان میں کہا کہ اگر ٹیم کے باقی کھلاڑی اُنھیں قبول کریں اور قوم اُن سے واپسی کا مطالبہ کرے تو وہ ٹونٹی 20سے ریٹائرمنٹ واپس لے کر دوبارہ پاکستان ٹیم کی نمائندگی کرسکتے ہیں۔

تاہم یونس خان نے اِس سلسلے میں وضاحت نہیں کی کہ وہ ریٹائرمنٹ واپس لے کر شاہد آفریدی کی قیادت میں کھیلنا پسند کریں گے یا دوبارہ بطورِ کپتان واپس آنا چاہیں گے۔