ہمارے بارے میں | ہم سے رابطہ کیجیے

وائس آف امریکہ

غیر جانب دار خبریں | دلچسپ معلومات

blank

  • منگل, 24 نومبر 2009
  • آج وی او اے پر

کھیل RSS Feeds آر ایس ایس فیڈ

آسٹریلیانے بھارت کے خلاف ونڈے سیریز جیت لی۔

بھارتی ٹیم ابتدا ہی سے لڑکھڑانے لگی اور اسکے کھلاڑی قدم جما نہ سکے

شیئر کیجیئے

آسٹریلیانےبھارت کے خلاف ون ڈے میچوں کی سیریز کو جیت کر اپنے ورلڈ چمپین ہونے کے اعزاز کی لاج رکھ لی۔ 

سات میچوں کی ھیرو ہونڈا کپ سیریز کے چھٹے میچ میں جو اتوار کو گوہاٹی میں کھیلا گیا،آسٹریلیا نے بھارت کو آسانی کے ساتھ 6 وکٹ سے ہرادیا۔  اس طرح آسٹریلیا نے سیریز 2 کے مقابلےمیں 4 سے اپنے نام کرلی۔  بھارت کے لئے یہ سب میچ ،کرو یا مرو،کی طرح تھا اور اس میچ میں کامیابی کے ذریعے وہ سیریز کو برابر کرسکتا تھا اور سیریز کا فیصلہ ساتویں میچ سے ہوتا لیکن بھارت کی یہ کوشش بری طرح ناکام ہوگئی۔

ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کپتان مہندر سنگھ دھونی کا فیصلہ مہنگا ثابت ہوا،وہ پہلے بیٹنگ کرتے ہوے اہک بڑا سکور حاصل کرنا چاہتے تھے لیکن ان کا خوب بکھر گیا کیونکہ بھارت کی ٹیم آسٹریلیا کے گیند بازوں کے سامنے ڈھیر ہوگئ  اور اس کی باری تاش کے پتوں کی طرح بکھر گئی۔

بھارتی ٹیم کی باری ابتدا ہی سے لڑکھڑانے لگی اور اسکے کھلاڑی قدم جمانہ سکے۔  اہسے محسوس ہورہا تھا جیسے بھارتی کھلاڑی صرف ضابطے کی تکمیل کے لئے میدان میں آرہے ہیں۔  تمام اہم کھلاڑیوں جن میں ویریندر سہواگ، گوتم گمبھیر،سچن تنڈولکر،یوراج سنگھ اور کپتان مہندر سنگھ دھونی میدان میں ٹک نہیں سکے۔48  اوورز میں بھارتی ٹیم 170 رن بناکر آوٹ ہوگئی۔  بھارتی باری کا آغاز کرنے والے صرف 6 رن بناکر آوٹ ہوگئے جبکہ گمبھیر اپنا کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے۔

سچن تنڈولکر جنہوں نے پانچعیں میچ میں 175 رن بناے اور ونڈے میچس میں 17 ہزار رن بنانے کا ریکارڑ قایم کیا تھا اس بار صرف 10 رن پر آوٹ ہوگئے۔  یوراج سنگھ نے 6 اور کپتان دھونی نے 24 رن بنائے۔  ایک مرحلہ پر بھارت کا سکور 5 وکٹ کے نقصان پر صرف 2 7 رن تھا اور مجموعی طور پر 100 رن بننا بھی مشکل نظر آرہا تھا۔  نئے کھلاڑی رویندر جڈیجہ نے دھونی کے ساتھ مل کر باری کو سنبھالا انہوں نے 57 رن بھارت کے کھاتے میں جوڑدیا۔

دھونی کے آوٹ ہونے کے بعد پروین کمار نے جڈیجا کا ساتھ دیااور ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 54 رن بنائے اور وہ ناٹ آوٹ رہے۔  آسٹریلیا کی ٹیم سارے کھیل کے دوران میچ پر چھائی رہی۔  بھارت کے 170 رنوں کے جواب میں آسٹریلیا نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا تاہم ہربھجن سنگھ نے جب شین واٹسن اور کپتان رکی پانٹنگ سے وکٹ حاصل کی تو کھیل میں بھارت کی واپسی کے امکانات نظر آرہے تھے لیکن مایکل ہسی اور آڈم ووگس نے باری کےسنبھال کر ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔  41 اوورز اور 5 گیندوں میں آسٹریلیا نے 4 وکٹ کھوکر کامیابی حاصل کرلی۔

شین واٹسن نے 49، رکی پانٹنگ 25، کہمران وایٹ 25، مایکل ہسی نے35 رن بنائے، جبکہ آڈم ووگس 23 رنوں پر ناٹ آوٹ رہے۔  بھارت کے لئے جڈیجا اور پروین کمارکی نصف سنچریاں بھی کام نہ آسکیں۔  آسٹریلیا کے بولر ڈوگ بولنگر نے 5 اہم وکٹس حاصل کئے اور انہیں مین آف دی میچ کے اعزاز سے نوازا گیا ۔مائیکل جانسن نے 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔میچ کے بعد بھارتی ٹیم کے کپتان دھونی نے ٹیم کے مظاہرہ کو مایوس کن قرار دیا،انہوں نے کہا کہ ابتدائی 15 منٹ میں ٹیم ہار گئی۔  دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈ ے سیریز کا ساتواں اور آخری میچ بدھ کو ممبئی میں کھیلا جائے گا جو محض ایک رسمی مقابلہ ہوگا۔