ہمارے بارے میں | ہم سے رابطہ کیجیے

وائس آف امریکہ

غیر جانب دار خبریں | دلچسپ معلومات

blank

  • ہفتہ, 07 نومبر 2009
  • آج وی او اے پر

جنوبی ایشیا RSS Feeds آر ایس ایس فیڈ

ہلمند آپریشن میں ایک امریکی فوجی ہلاک کئی زخمی

شیئر کیجیئے

جنوبی افغانستان کے صوبے ہلمند میں طالبان کے خلاف جاری بھرپور کارروائی میں ایک امریکی فوجی ہلاک اور کئی زخمی ہوئے ہیں۔ جاری آپریشن میں یہ پہلا امریکی جانی نقصان ہے۔عسکریت پسندوں کا گڑھ سمجھے جانے والے اس صوبے میں امریکی اور افغان افواج نے جمعرات کے روز ایک نئے آپریشن کا آغاز کیا تھا۔ آپریشن میں ہزاروں امریکی جب کہ سینکڑوں افغان فوجی شامل ہیں ۔

حکام کے مطابق شدت پسندوں کا صفایا کیا جارہا ہے جب کہ وقتاًفوقتاً ان کی طرف سے مزاحمت کا سامنا بھی ہے ۔ امریکی فوج کی زیر قیادت یہ تازہ کارروائی امریکی صدر براک اوباماکی افغانستان کے حوالے سے اس نئی حکمت عملی کا حصہ ہے جس کا مقصد طالبان کی بڑھتی ہوئی پرتشدد کارروائیوں کو شکست دینا ہے۔

اس آپریشن کے باعث پڑوسی ملک پاکستان میں خاصی تشویش پائی جاتی ہے اور پاکستانی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے سرحد پر اپنے فوجی بھی تعینات کر رکھے ہیں تاکہ عسکریت پسند ہلمند سے سرحد پار کرکے پاکستان میں داخل نہ ہوسکیں۔امریکی کمانڈر کے مطابق” خنجر آپریشن “ کہلانے والی یہ کارروائی اپنے پیمانے اور مقاصد کے لحاظ سے ماضی سے مختلف ہے۔

اتحادی افواج کے ترجمان سارجنٹ چارلس مارش کا کہنا ہے کہ اس آپریشن کا مقصد آبادی کو تحفظ فراہم کرنا، لوگوں کو ان کی حکومت سے منسلک کرنا اور آئندہ قومی انتخابات کے علاوہ مستقبل میں بھی سیکورٹی کو یقینی بنانا ہے۔

ادھر صدر اوباما نے اپنے ایک تازہ انٹرویو میں کہا ہے کہ امریکہ اور اس کی اتحادی فوج کو چاہیے کہ وہ افغانستان کو اس کی سیکورٹی فورسز مضبوط بنانے اور پاکستان کو عسکریت پسندوں کے خلاف اس کی سرحدیں محفوظ بنانے میں مدد دے۔

دریں اثناء زابل صوبے میں افغان وزارت داخلہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ نوعسکریت پسندوں کو ہلاک کرکے بڑی مقدار میں دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا ہے۔

رائے اور تبصرہ (0)

اپنی رائے ارسال کیجئے

* لازمی



آپ اس بات کی تصدیق کر رہے ہیں کہ آپ کے تبصرے کا جائزہ لیا جائے گا۔ اور ممکن ہے اسے شائع نہ کیا جائے۔ وی او اے آپ کے تبصرے کو دنیا بھر میں نشر کرنے کا حق رکھتا ہے۔ استعمال اور پرائیویسی نوٹس