ہمارے بارے میں | ہم سے رابطہ کیجیے

وائس آف امریکہ

غیر جانب دار خبریں | دلچسپ معلومات

blank

  • منگل, 24 نومبر 2009
  • آج وی او اے پر

جنوبی ایشیا RSS Feeds آر ایس ایس فیڈ

ڈھاکہ کی ٹیکسٹائل فیکٹری میں پولیس اور کارکنوں میں جھڑپیں: کم از کم 50زخمی

دارالحکومت ڈھاکہ سے باہر نِپون گارمینٹ فیکٹری کے سینکڑوں کارکن اپنی غیر ادا شدہ تنخواہوں کی ادائگی کے مطالبے کے لیے سڑکوں پر نکل آئے

شیئر کیجیئے

بنگلہ دیش میں پولیس نے کہا ہے کہ ایک ٹیکسٹائل فیکٹری میں پولیس اور کارکنوں کے درمیان جھڑپوں میں کم از کم 50افراد زخمی ہوگئے۔

سیکیورٹی کے عہدے داروں نے کہا ہے کہ ہفتے ہو دارالحکومت ڈھاکہ سے باہر نِپون گارمینٹ فیکٹری کے سینکڑوں کارکن اپنی غیر ادا شدہ تنخواہوں کی ادائگی کے مطالبے کے لیے سڑکوں پر نکل آئے۔

پولیس نے اِن مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ربڑ کی گولیاں فائر کیں، جو پتھراؤ کر رہے تھے۔ کارکنوں نے ایک ہائی وے کو بلاک کردیا اور مرٹر گاڑیوں کو آگ لگادی۔