ہمارے بارے میں | ہم سے رابطہ کیجیے

وائس آف امریکہ

غیر جانب دار خبریں | دلچسپ معلومات

blank

  • ہفتہ, 07 نومبر 2009
  • آج وی او اے پر

جنوبی ایشیا RSS Feeds آر ایس ایس فیڈ

292رنز پر سری لنکا کی پہلی اننگز کا خاتمہ

شیئر کیجیئے

سری لنکا اور پاکستان کے مابین ہفتے کو گال سٹیڈیم میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن میزبان ٹیم اپنی پہلی اننگزمیں 292رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ۔پاکستان کی طرف سے پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے والے محمد عامر نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

عامر کے علاوہ اپنے کیرئر کا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے والے عبدالرؤف اور سعید اجمل نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیاجب کہ کپتان یونس نے دو اورعمر گل نے ایک وکٹ حاصل کی۔ سری لنکا کی طرف سے پراناویتانا 72رنز کے ساتھ قابل ذکر بلے باز رہے۔

واضح رہے کہ رواں سال مارچ میں سری لنکن ٹیم کے دورہ پاکستان کے دوران لاہور میں ان پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے کے بعد دونوں ٹیموں کے مابین یہ پہلا ٹیسٹ میچ ہے جب کہ گزشتہ ماہ انگلینڈ میں ہونے والے ٹونٹی ٹونٹی عالمی کپ کے فائنل میں دونوں ٹیمیں آخری بار مدمقابل آئی تھیں جس میں پاکستان نے کامیابی حاصل کرکے عالمی کپ اپنے نام کرلیا تھا۔

ہفتے کی صبح کپتان یونس خان نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی تھی۔پاکستان کی طرف سے محمد یوسف تقریباًایک سال کے بعد پہلی بار ٹیم میں شامل کیے گئے ہیں ۔ سری لنکا کے مایہ ناز سپنر مرلی دھرن کہنی میں تکلیف کے باعث اس میچ میں حصہ نہیں لے رہے اور ان کی جگہ رنگنا ہیراتھ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
 

رائے اور تبصرہ (0)

اپنی رائے ارسال کیجئے

* لازمی



آپ اس بات کی تصدیق کر رہے ہیں کہ آپ کے تبصرے کا جائزہ لیا جائے گا۔ اور ممکن ہے اسے شائع نہ کیا جائے۔ وی او اے آپ کے تبصرے کو دنیا بھر میں نشر کرنے کا حق رکھتا ہے۔ استعمال اور پرائیویسی نوٹس