ہمارے بارے میں | ہم سے رابطہ کیجیے

وائس آف امریکہ

غیر جانب دار خبریں | دلچسپ معلومات

blank

  • منگل, 24 نومبر 2009
  • آج وی او اے پر

جنوبی ایشیا RSS Feeds آر ایس ایس فیڈ

افغانستان میں 14 امریکی ہلاک

شیئر کیجیئے

افغانستان میں پیش آنے والے دو مختلف واقعات میں 11 فوجیوں سمیت 14 امریکی ہلاک ہوگئے جو ایک ہی روز میں امریکہ کا ہونے والا اب تک کا سب سے زیادہ جانی نقصان ہے۔

پہلا واقعہ ملک کے مغربی حصے میں اس وقت پیش آیا جب عسکریت پسندوں کے خلاف ایک کارروائی کے بعد اتحادی فوج کا ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا۔ اس میں سات فوجیوں اور حکومت کے لیے کام کرنے والے تین امریکی ہلاک ہوگئے۔

جنوبی افغانستان میں امریکہ کے دو ہیلی کاپٹر فضا میں ٹکرا گئے جس میں چار امریکی فوجی ہلاک اور دو افراد زخمی ہوگئے۔

افغانستان میں تعینات امریکی افواج کی طرف سے جاری بیان میں اس واقعے کی تصدیق کے علاوہ گذشتہ روز دو امریکی فوجیوں کی ہلاکت کی بھی تصدیق کی گئی ہے۔ اس طرح رواں ماہ ہلاک ہونے والے امریکیوں کی تعداد 46 ہوگئی۔

2001ء میں طالبان کی حکومت کے خاتمے کے بعد سے امریکہ اور اس کی اتحادی افواج کے لیے افغانستان میں رواں سال سب سے زیادہ ہلاکت خیز ثابت ہوا ہے۔

امریکی فوجیوں کی ہلاکتوں میں اضافہ ایک ایسے وقت دیکھنے میں آرہا ہے جب امریکہ میں عہدیداران اس بحث میں مصروف ہیں کہ آیا افغانستان میں مزید فوج بھیجی جائے یا نہیں۔