ہمارے بارے میں | ہم سے رابطہ کیجیے

وائس آف امریکہ

غیر جانب دار خبریں | دلچسپ معلومات

blank

  • منگل, 24 نومبر 2009
  • آج وی او اے پر

جنوبی ایشیا RSS Feeds آر ایس ایس فیڈ

’’اقوام متحدہ افغانستان کو تنہا نہیں چھوڑے گا‘‘

شیئر کیجیئے

اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کا کہنا ہے کہ وہ افغانستان کے نومنتخب صدر حامد کرزئی کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔

عالمی ادارے کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں سیکریٹری جنرل بان گی مون نے کہاہے کہ کونسل نے صدر کرزئی سے ان کے ملک میں سکیورٹی کی صورتحال کو بہتر بنانے ،اچھے طرز حکمرانی کو فروغ دینے ،بدعنوانی اور منشیات کی تجارت کے انسداد پر زور دیا ہے۔

بان گی مون نے مزید کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے کابل میں اقوام متحدہ کے ایک گیسٹ ہاؤس پر طالبان کے حملے بعد افغانستان میں تعینات اس کے صرف200اہلکاروں کو عارضی طور پر ملک یا بیرون ملک مختلف مقامات پر تبدیل کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ اپنے اہلکاروں کی سکیورٹی کو بہتر کرنے کے لیے اقدامات کررہی ہے اور ان کے بقول عالمی ادارے کا افغانستان کو تنہا چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان میں اقوام متحدہ کے مشن کے سربراہ کائی آئد نے اس سے قبل کہا تھا کہ یہاں کام کرنے والے لگ بھگ 600ملازمین کو منتقل کیا جارہا ہے۔