ہمارے بارے میں | ہم سے رابطہ کیجیے

وائس آف امریکہ

غیر جانب دار خبریں | دلچسپ معلومات

blank

  • منگل, 24 نومبر 2009
  • آج وی او اے پر

جنوبی ایشیا RSS Feeds آر ایس ایس فیڈ

افغان سیکیورٹی فورسز کےسات اہل کاروں کی ہلاکت: چھان بین کا حکم

افغانستان کی وزراتِ داخلہ کے ترجمان زماری بشری نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ یہ افسوس ناک واقع ہے

شیئر کیجیئے

مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ دو فوجی بدھ کو اُس وقت ڈوب گئے جب وہ پانی میں گِرنے والے اُن بکسوں کو بچانے کی کوشش میں تھے جو فضا سے رسد کی ترسیل کرتے ہوئے گرائے گئے تھے

نیٹو اور افغان افواج مغربی افغانستان میں ہونے والے اُس واقعے کی چھان بین کر رہی ہیں جس میں فوج اور پولیس کے سات ارکان ہلاک ہوگئے۔

اِس سے پہلے نیٹو نے بتایاتھا کہ اِس علاقے میں بین الاقوامی  افغان فوجیوں کے 25ارکان زخمی بھی ہوئے۔

عہدے داروں نے ابتدا میں ہلاکتوں کے لیے باغیانہ کارروائیوں کو موردِ الزام ٹھہرایا لیکن بعد میں کہا کہ ممکن ہے فوجی اپنے ہی ایک حملے میں ہلاک ہوئے ہوں۔

افغانستان کی وزراتِ داخلہ کے ترجمان زماری  بشری نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ یہ افسوس ناک واقع ہے۔  ‘ہمارے فوجی ہلاک ہوئے ہیں جو افغانستان کی سلامتی کے لیے لڑ رہے ہیں لیکن ایسے حملوں سے ہماری ساجھے داری متاثر نہیں ہوگی۔  یہ واضح ہے کہ غلطی ہماری ہی تھی۔’

اُنھوں نے مزید کہا کہ اِس نوعیت کے واقعات شاذ  ہی پیش آتے ہیں،  خاص طور پر جب سے امریکہ نے شہری ہلاکتوں کو روکنے کے لیے فضائی حملوں پر نئی پابندیاں عائد کی ہیں۔ نئی حکمت ِ عملی کا فائدہ ہوا ہے اور شہری ہلاکتوں میں کمی ہوگئی ہے۔

یہ فوجی اُن دولاپتا امریکی فوجیوں کی تلاش کر رہے تھے جن کے بارے میں خیال ہے کہ وہ ڈوب گئے ہیں۔

مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ دو فوجی بدھ کو اُس وقت ڈوب گئے جب وہ پانی میں گِرنے والے اُن بکسوں کو بچانے کی  کوشش میں تھے جو فضا سے رسد کی ترسیل کرتے ہوئے  گرائے گئے تھے۔

افغانستان میں 2001ء میں طالبان کی حکومت کے خاتمے کے بعد بین الاقوامی افواج کے لیے یہ مہلک ترین برس رہا ہے۔